ڈی سی ڈوڈہ نے بھالہ تحصیل کا دورہ کیا۔
جموں, 18 ستمبر (ہ س)۔ ضلع ترقیاتی کمشنر ڈوڈہ ہریوندر سنگھ نے آج بھالہ میں نئی تعمیر شدہ تحصیل عمارت کا تفصیلی معائنہ کیا۔ انہوں نے عمارت میں فراہم کی گئی جدید سہولیات اور عوامی خدمات کی مؤثر فراہمی کے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو
Dc


جموں, 18 ستمبر (ہ س)۔

ضلع ترقیاتی کمشنر ڈوڈہ ہریوندر سنگھ نے آج بھالہ میں نئی تعمیر شدہ تحصیل عمارت کا تفصیلی معائنہ کیا۔ انہوں نے عمارت میں فراہم کی گئی جدید سہولیات اور عوامی خدمات کی مؤثر فراہمی کے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایات بھی دیں۔

اس موقع پر ڈی ڈی سی نے حالیہ سیلاب سے متاثرہ متعدد کنبوں میں ریلیف کٹس تقسیم کیں اور متاثرین کو یقین دلایا کہ ضلع انتظامیہ ہر آفت و آزمائش کی گھڑی میں عوام کی خدمت کے لیے پیش پیش رہے گی۔

ضلع میں حالیہ طوفانی بارشوں کی وجہ آئے سیلاب کے باعث بڑے پیمانے پر رہائشی مکانات کو نقصان ہوا ہے ۔انتظامیہ کی طرف سے نقصان کا تخمینہ لگاکرریلیف فراہم کرنے کا عمل جاری ہے ۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande