اُجھ ملٹی پرپز پروجیکٹ کی بحالی سے پنجاب اور جموں کشمیر کو فائدہ ملے گا۔
جموں, 18 ستمبر (ہ س)مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا ہے کہ اُجھ ملٹی پرپز پروجیکٹ کی بحالی پنجاب اور جموں کشمیر کے لیے کئی پہلوؤں سے فائدہ مند ثابت ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ اس منصوبے کی تجویز تقریباً سو سال قبل دی گئی تھی، اور تکمیل کے بعد یہ پروجی
Jatind


جموں, 18 ستمبر (ہ س)مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا ہے کہ اُجھ ملٹی پرپز پروجیکٹ کی بحالی پنجاب اور جموں کشمیر کے لیے کئی پہلوؤں سے فائدہ مند ثابت ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ اس منصوبے کی تجویز تقریباً سو سال قبل دی گئی تھی، اور تکمیل کے بعد یہ پروجیکٹ مشرقی دریاؤں کے پانی کے بہتر استعمال، زرعی زمین کی آبپاشی اور سرحد پار دراندازی پر قابو پانے میں مددگار ہوگا۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے بتایا کہ منصوبے سے پنجاب کے گرداسپور اور پٹھانکوٹ کے علاوہ جموں کشمیر کے سانبہ اور کٹھوعہ میں قریب 90 ہزار ہیکٹر زرعی اراضی کو سیراب کیا جا سکے گا۔

سیلاب زدہ علاقوں کے دورے کے دوران انہوں نے متاثرہ دیہات کے لوگوں سے ملاقات کی اور یقین دہانی کرائی کہ حکومت نقصانات کی بھرپائی اور بہتر انفراسٹرکچر کی تعمیر کے لیے فوری اقدامات کر رہی ہے۔

ڈپٹی کمشنر پٹھانکوٹ آدتیہ اوپّل کے مطابق، حالیہ سیلاب میں ضلع بھر میں سینکڑوں مکانات اور کھڑی فصلیں متاثر ہوئیں جبکہ این ڈی آر ایف، فوج اور پولیس نے 700 سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande