جموں, 18 ستمبر (ہ س)جموں و کشمیر حکومت نے لکھپتی دیدی منصوبے پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے یونین ٹیریٹری بھر میں ضلعی سطح اسٹیئرنگ کمیٹیاں تشکیل دینے کا حکم جاری کیا ہے۔
ان کمیٹیوں کی سربراہی متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کریں گے، جبکہ ممبران میں ترقیاتی، زراعت، باغبانی، پشو پالن، صنعت و حرفت، کوآپریٹو، بینکنگ، نبارڈ، آئی ٹی آئیز اور دیہی روزگار مشن کے اعلیٰ افسران شامل ہوں گے۔
یہ کمیٹیاں حکمت عملی طے کرنے، محکموں کے درمیان ہم آہنگی قائم رکھنے، پیش رفت کی نگرانی کرنے اور اسکیم کے مؤثر نفاذ کے لیے سفارشات پیش کرنے کی ذمہ دار ہوں گی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد اصغر