قلمکار:اشونی ویشنو
(ریلوے ، الیکٹرانکس ،اطلاعاتی ٹیکنالوجی اور اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر ہیں)
یادکیجئے جب سرکاری دستاویز حاصل کرنا ایک مکمل کہانی تھی؟باربارآنا جانا، لمبی قطاریں، بے ترتیب فیس؟ اب یہحقیقتا آپ کے فون میں ہے۔ یہ تبدیلیاچانک نہیں ہوئی۔وزیر اعظم مودی نے ٹیکنالوجی کو ہندوستان کے سب سے بڑے برابری لانے والے نظام میں بدل دیاہے۔ ممبئی میں ایکخوانچہ فروش بھی اسی یوپی آئی ادائیگی کانظام،ایک کارپوریٹ ایگزیکٹو کے طور پر استعمال کرتا ہے۔ ان کی نظر میں ٹیکنالوجی کوئیاونچ نیچ نہیںبرتتی۔
یہ یکسر تبدیلیانتیودیہ کے ان کے بنیادی فلسفے کی عکاسی کرتی ہے - قطار میں آخری شخص تک پہنچنا۔ ہر ڈیجیٹلقدم کا مقصد ٹیکنالوجی کو سب کے لیےقابل استعمال بنانا ہے۔ گجرات میں جو کچھ تجربات کئے گئےوہ بھارت کے ڈیجیٹل انقلاب کی بنیاد بن گئے۔