تاریخ کے آئینے میں 19 ستمبر: ہند-پاک کے درمیان سندھ طاس معاہدے پر دستخط ہوئے
جموں و کشمیر کے پہلگام میں گزشتہ 22اپریل 2025کو ہوئے دہشت گردانہ حملے کے بعد منسوخ کیا گیا سندھ طاس معاہدہ 19ستمبر 1960کو ہی طے پایا تھا۔ یہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان دریائے سندھ کے پانی کی تقسیم کا ایک معاہدہ تھا جس کی ثالثی عالمی بینک نے کی تھ
History on this day- 19th September


جموں و کشمیر کے پہلگام میں گزشتہ 22اپریل 2025کو ہوئے دہشت گردانہ حملے کے بعد منسوخ کیا گیا سندھ طاس معاہدہ 19ستمبر 1960کو ہی طے پایا تھا۔ یہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان دریائے سندھ کے پانی کی تقسیم کا ایک معاہدہ تھا جس کی ثالثی عالمی بینک نے کی تھی۔ اس کا مقصد دریائے سندھ اور اس کی معاون ندیوں کے پانی کو پاکستان کو بھی دستیاب کرانا تھا۔ اس پر اس وقت کے وزیراعظم جواہر لعل نہرو اور پاکستان کے صدر ایوب خان نے کراچی میں دستخط کئے تھے۔

دیگر اہم واقعات:

1581 - سکھوں کے چوتھے گرو گرو رام داس انتقال کر گئے۔

1719 - مغلیہ سلطنت کے 11ویں بادشاہ رفیع الدولہ کا انتقال۔

1886 –بھارتی جج اور آسام اور اڑیسہ کے گورنر رہے سید فضل علی پیدا ہوئے۔

1891 - ولیم شیکسپیئر کا مشہور ڈرامہ ”دی مرچنٹ آف وینس“ پہلی بار مانچسٹر میں پیش کیا گیا۔

1893 - سوامی وویکانند نے شکاگو (امریکہ) میں پارلیمنٹ آف ورلڈ ریلیجنز میں ایک تاریخی تقریر کی۔

1957 - امریکہ کنے نیواڈا کے صحرا میں اپنا پہلا زیر زمین جوہری تجربہ کیا۔

1958 – بھارتی گلوکار، موسیقار اور اداکار لکی علی پیدا ہوئے۔

1962 - ہندوستان کی شمالی سرحد پر چین کا حملہ۔

1965 - خلائی ایجنسی ناسا کے ذریعے خلاءمیں جانے والی ہندوستانی نژاد دوسری خاتون سنیتا ولیمز کی پیدائش۔

1977 – بھارتی کرکٹر آکاش چوپڑا پیدا ہوئے۔

1982 - اسکاٹ فہلمین آن لائن میسجنگ استعمال کرنے والے پہلے شخص بنے۔

1983 - برطانوی کالونی کیریبین جزیرہ، سینٹ کٹس اور نیوس آزاد ہو گیا۔

1988 - اسرائیل نے آزمائشی سیٹلائٹ ہاریزن- آئی کو کامیابی سے لانچ کیا۔

1996 - گوئٹے مالا کی حکومت اور بائیں بازو کے باغیوں نے ایک طویل عرصے سے جاری جنگ کا خاتمہ کرتے ہوئے امن معاہدے پر دستخط کیے۔

2000 - کرنم مالیشوری نے اولمپکس میں ویٹ لفٹنگ ایونٹ میں کانسے کا تمغہ جیتا۔

2002 - اسرائیلی فوجیوں نے مغربی کنارے میں فلسطینی رہنما یاسر عرفات کا محاصرہ کیا۔

2006 - تھائی لینڈ میں حکومتی بغاوت کے درمیان ایمرجنسی کا اعلان کیا گیا۔

2006 - ہندوستان نے آئی ایم ایف کے ساتھ تعاون کا وعدہ کیا۔

2006 - تھائی لینڈ میں فوجی بغاوت، جنرل سوریود وزیر اعظم بن گئے۔

2008 - سپریم کورٹ نے چھتیس گڑھ میں نکسلی سرگرمیوں کو کنٹرول کرنے کے لیے شروع کی گئی سلوا جڈوم کارکنوں کی سرگرمیوں کو روکنے کی ہدایت کی۔

2009 - گجرات میں گودھرا کے بعد کے فسادات کی تحقیقات کرنے والے ناناوتی کمیشن نے وزیر اعلیٰ نریندر مودی اور دیگر چھ افراد کو طلب کرنے کی درخواست کا تصفیہکیا۔

2014 - ایپل آئی فون 6 کی فروخت شروع ہوئی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande