ایشیا کپ 2025 : پاکستان نے یو اے ای کو 41 رنوں سے ہرایا، سپر فور کے لیے کوالیفائی کر لیا
ایشیا کپ 2025 : پاکستان نے یو اے ای کو 41 رنوں سے ہرایا، سپر فور کے لیے کوالیفائی کر لیا دبئی، 18 ستمبر (ہ س)۔ ایشیا کپ 2025 کے 10ویں میچ میں پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو 41 رنوں سے شکست دے کر سپر فور میں جگہ بنالی۔ اس جیت کے ساتھ ہی اب 21 ستمبر ک
حسن نواز اور فخر زمان


ایشیا کپ 2025 : پاکستان نے یو اے ای کو 41 رنوں سے ہرایا، سپر فور کے لیے کوالیفائی کر لیا

دبئی، 18 ستمبر (ہ س)۔ ایشیا کپ 2025 کے 10ویں میچ میں پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو 41 رنوں سے شکست دے کر سپر فور میں جگہ بنالی۔ اس جیت کے ساتھ ہی اب 21 ستمبر کو دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ہندوستان اور پاکستان کا انتہائی متوقع مقابلہ طے ہوگیا ہے۔

پاکستان نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 146 رن بنائے۔ فخر زمان نے نصف سنچری اسکور کی جبکہ شاہین آفریدی نے آخر میں 14 گیندوں پر ناٹ آوٹ 29 رن بنائے۔ حالانکہ پاکستانی بلے بازی لڑکھڑا گئی تھی اور اس کے چھ بلے باز دوہرے ہندسے تک بھی نہیں پہنچ سکے۔ یو اے ای کی جانب سے جنید صدیقی (4/18) اور سمرن جیت (3/26) نے شاندار گیندبازی کی۔

ہدف کے تعاقب میں یو اے ای کی ٹیم 105 رنوں پر ڈھیر ہوگئی۔ ابتدائی دھچکے کے بعد راہل چوپڑا (35) اور راہل پراشر (20) نے 48 رنوں کی شراکت سے امیدیں جگائیں، لیکن اس کے بعد ٹیم صرف 18 رن پر سات وکٹیں گنوا بیٹھی۔

پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی، حارث روف اور ابرار احمد نے دو دو جبکہ سیم ایوب اور کپتان سلمان آغا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس جیت کے ساتھ ہی پاکستان نے سپر فور میں ہندوستان کے ساتھ جگہ پکی کرلی۔ ادھر متحدہ عرب امارات اور عمان ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔ اب گروپ بی میں آخری دو مقامات کے لیے سری لنکا، افغانستان اور بنگلہ دیش کے درمیان جنگ جاری ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande