غزہ ،18ستمبر (ہ س )۔غزہ میں انسانی بحران کے درمیان تمام تر مذمتی قرار داد اور اقوام متحدہ کی انتباہ کے باوجود اسرائیلی کارروائی غزہ میں جاری ہیں ۔گزشتہ دو روز سے اسرائیلی بری فوج نے غزہ میں مورچہ سنبھال لیا ہے ۔بری فوج کے غزہ میں داخل ہونے کے بعد حملوں میں مزید شدت آگئی ہے ۔اسرائیلی حملوں میں شدت آنے کے بعد 102 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں ۔عرب میڈیا کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ پر اسرائیلی حملوں میں شدت آنے کے بعد 102 فلسطینی شہید ہوگئے۔اسرائیلی بری فوج کی جانب سے لاکھوں فلسطینیوں پر شمال سے جنوب کی جانب نقل مکانی کے لیے دباؤ میں اضافہ کیا جارہا ہے۔ غزہ شہر میں القدس اسپتال کے قریب اسرائیلی ڈرون حملے میں کئی فلسطینی زخمی ہوگئے۔عرب میڈیا کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے کہ غزہ میں اب تک فلسطینیوں کی 65 ہزار سے زائد شہادتیں ہوچکی ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ