ریاض ،18ستمبر (ہ س )۔
سعودی عرب کے وزیرِ دفاع خالد بن سلمان نے کہا ہے کہ سعودیہ اور پاکستان ہمیشہ اور ہر حال میں جارح کے مقابل ایک ہی صف میں کھڑے رہیں گے۔
میڈیا رپورٹوں کے مطابق سعودی وزیرِ دفاع خالد بن سلمان نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر پاکستان اور سعودی عرب کے مضبوط دوستانہ روابط سے متعلق بیان جاری کیا ہے۔انہوں نے اپنے ایکس اکاو¿نٹ پر وزیرِ اعظم شباز شریف اور سعودی ولی عہد، شاہ بن سلمان کی دو تصاویر شیئر کی ہیں۔
ان کا اس پوسٹ کے پر لکھنا ہے کہ سعودیہ اور پاکستان ہمیشہ اور ہر حال میں ایک ہی صف میں کھڑے رہیں گے۔یاد رہے کہ سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان ریاض میں جامع دفاعی معاہدہ طے پا گیا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ