امریکی صدر ٹرمپ نے اینٹی- فا کو دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا
واشنگٹن، 18 ستمبر (ہ س)۔ امریکی صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ نے ملک میں سرگرم مظاہرین گروپ ’اینٹی-فاشسٹ‘اینٹی -فا کو ایک بڑی دہشت گرد تنظیم قرار دیا ہے۔ انہوں نے یہ اعلان بدھ کو ٹروتھ سوشل کے ذریعے کیا۔ اس سے قبل پیر کو، اوول آفس میں صحافیوں کے ساتھ گفتگو کے دو
US Prez Trump declared Antifa a terrorist organization


واشنگٹن، 18 ستمبر (ہ س)۔ امریکی صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ نے ملک میں سرگرم مظاہرین گروپ ’اینٹی-فاشسٹ‘اینٹی -فا کو ایک بڑی دہشت گرد تنظیم قرار دیا ہے۔ انہوں نے یہ اعلان بدھ کو ٹروتھ سوشل کے ذریعے کیا۔ اس سے قبل پیر کو، اوول آفس میں صحافیوں کے ساتھ گفتگو کے دوران، ٹرمپ نے غیر قانونی امیگریشن کے خلاف کی گئی کاروائی کے خلاف کی گئی اینٹی فا کی تحریک کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

فاکس نیوز کی رپورٹ کے مطابق صدر نے اعلان میں کہا، ”اینٹی فا خوفناک ہے۔ یہ احتجاج اور مظاہرہ نہیں ہیں۔ یہ جرم ہے۔ یہ پیشہ ورمظاہرین ہیں۔ انہیں جیل میں ڈال دیا جانا چاہیے۔ وہ اس ملک کے ساتھ جو کچھ کر رہے ہیں ،وہ واقعی تباہ کن ہے۔“ ٹرمپ نے 10 ستمبر کو ٹرننگ پوائنٹ یو ایس اے کے بانی چارلی کرک کے مبینہ قاتل ٹائلر رابنسن کو ”بنیاد پرست“ انتہائی بائیں بازو کی سرگرمی سے جوڑاہے۔

حکام کے مطابق، مشتبہ قاتل کے ہتھیار کے قریب سے ملنے والی گولیوں کے خول پر ”ارے فاشسٹ! پکڑو!“ اور”بیلا سیاو بیلاسیاو سیاو“لکھا ہوا تھا۔یہ دوسری جنگ عظیم کے دوران اطالوی مزاحمت کے کے مشہور گانے کے اقتباسات ہیں۔

ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر اینٹی فا کو فنڈز فراہم کرنے والوں کے خلاف سخت قانون کے تحت کاروائی کرنے کی دھمکی دی ہے ۔ ٹرمپ نے لکھا، ”مجھے اپنے تمام ساتھی امریکی محب وطنوں کو یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ میں اینٹی فا کو ایک بیمار، خطرناک، بنیاد پرست بائیں بازو کی لعنت سمجھتا ہوں اور اسے ایک بڑی دہشت گرد تنظیم قرار دے رہا ہوں۔“

اس ہفتے کے اوائل میں پیر کو وائٹ ہاو¿س کے ڈپٹی چیف آف اسٹاف اسٹیفن ملر نے کہا کہ چارلی کرک نے انہیں آخری پیغام بھیجا جس میں تشدد بھڑکانے کے الزام میں بائیں بازو کے نامعلوم گروپوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ یہ بات قابل غور ہے کہ مئی 2020 میں ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی اینٹی فا کو دہشت گرد گروپ قرار دینے کا مطالبہ کیا تھا۔

سینٹر فار اسٹریٹیجک اینڈ انٹرنیشنل سٹڈیز کے مطابق اینٹی فا انتہائی بائیں بازو کے انتہا پسندوں کا نیٹ ورک ہے۔ یہ فاشسٹوں، نسل پرستوں اور دائیں بازو کے انتہا پسندوں کی مخالفت کرتا ہے۔ اینٹی فا کی سب سے عام علامتوں میں 1917 کے روسی انقلاب کا سرخ جھنڈا اور 19ویں صدی کے انارکیسٹوں کا سیاہ پرچم شامل ہیں۔ انٹی فا دائیں بازو کے اجتماعات اور ریلیوں میں خلل ڈالنے کے لیے احتجاج کرتی ہے۔ کہا جاتا ہے کہ وہ اپنی سرگرمیاں سوشل میڈیا، انکرپٹڈ پیئر ٹو پیئر نیٹ ورکس اور میسجنگ ایپس جیسے سگنل کے ذریعے کرتے ہیں۔ اس کے ارکان اکثر سیاہ لباس اور ماسک پہنتے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande