واشنگٹن (امریکہ)، 18 ستمبر (ہ س)۔ واشنگٹن میں جوائنٹ بیس لیوس میک کورڈ کے قریب ایک فوجی ہیلی کاپٹر کے لاپتہ ہونے کے بعد گر کر تباہ ہونے کا خدشہ ہے۔ بدھ کی رات دیر گئے ہیلی کاپٹر کی تلاش شروع ہوئی۔ سی بی ایس نیوز اور اے بی سی نیوز چینلز نے ابتدائی رپورٹس میں تھرسٹن کاؤنٹی شیرف کے دفتر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا، سمٹ لیک کے علاقے میں ایک ہیلی کاپٹر کے حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد افسران کو روانہ کیا گیا اور ممکنہ طور پر جائے وقوعہ کا پتہ لگا لیا گیا ہے۔
دفتر نے کہا، ہمیں اطلاع ملی ہے کہ علاقے میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر سے رابطہ منقطع ہو گیا ہے اور ہم مدد کے لیے ضروری وسائل کی تعیناتی کے لیے جے بی ایل ایم کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔ ہیلی کاپٹر میں سوار افراد کی تعداد اور ان کی حالت معلوم نہیں ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالواحد