وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے جموں سرینگر قومی شاہراہ کا جائزہ لیا۔
جموں, 17 ستمبر (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے بدھ کے روز جموں-سری نگر قومی شاہراہ پر ادھمپور میں جاری بحالی کے کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ وزیر اعلیٰ نے حکام کو ہدایت دی کہ پھنسے ہوئے تمام مسافر اور گاڑیوں کی فوری اور ترجیحی بنیا
CM


جموں, 17 ستمبر (ہ س)۔

جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے بدھ کے روز جموں-سری نگر قومی شاہراہ پر ادھمپور میں جاری بحالی کے کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ وزیر اعلیٰ نے حکام کو ہدایت دی کہ پھنسے ہوئے تمام مسافر اور گاڑیوں کی فوری اور ترجیحی بنیادوں پر نکاسی کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو کسی قسم کی پریشانی نہ ہو۔ انہوں نے یہ بھی یقین دہانی کرائی کہ سڑک کی بندش کے دوران کوئی بھی شخص خوراک یا دیگر بنیادی سہولیات سے محروم نہیں رہے گا۔

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کے ہمراہ ڈی جی پولیس نلین پربھات، آئی جی ٹریفک پولیس محمد سلیمان چودھری، ڈی سی ادھمپور سالونی رائے اور نیشنل ہائی ویز اتھارٹی آف انڈیا کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔

معائنے کے دوران این ایچ اے آئی کی جانب سے قائم کردہ عارضی دو لین والی راہ داری کا جائزہ لیا گیا، جو ٹریفک کی روانی کو بحال رکھنے کے لیے بنائی گئی ہے۔ گاڑیوں کی آمد و رفت ٹریفک پولیس کی طرف سے جاری روزانہ کی ہدایات کے مطابق منظم طریقے سے کی جا رہی ہے تاکہ ہر ممکن سہولت فراہم کی جا سکے۔

واضح رہے کہ جموں سرینگر قومی شاہراہ 2 ستمبر کو تھرڈ ادھمپور میں شدید لینڈ سلائیڈنگ کے باعث مکمل طور پر بند ہو گئی تھی۔این ایچ اے آئی کی مسلسل کوششوں کے بعد 10 ستمبر کو ہلکی گاڑیوں کے لیے جزوی طور پر شاہراہ کھول دی گئی تھی، جبکہ تین ہفتوں کی بندش کے بعد اہم اشیائے ضروریہ کی حامل ٹرکوں کو بھی گزرنے کی اجازت دی گئی تاکہ خطے میں اشیائے خور و نوش کی سپلائی بحال ہو سکے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande