جامعہ ملیہ اسلامیہ بیچ دوہزار چھبیس پلیسمنٹس کا شان دار آغاز
نئی دہلی،17ستمبر(ہ س)۔یونیورسٹی پلیسمنٹ سیل،جامعہ ملیہ اسلامیہ کو جامعہ بیچ دوہزار چھبیس کے لیے تقرریوں کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے فخر محسوس ہورہاہے جس میں طلبہ کو باوقار ملٹی نیشنل کمپنیوں میں ملازمتیں مل رہی ہیں۔اس کی شروعات اس طرح ہوئی کہ بی۔ٹیک ک
جامعہ ملیہ اسلامیہ میں تعلیمی سال2025-26 میں نئے طلبہ کےلئے نافذ زالعمل معمولی فیس ریویژن کے سلسلے میں وضاحت،سابقہ بیچوںکی فیس میں کوئی تبدیلی نہیں


نئی دہلی،17ستمبر(ہ س)۔یونیورسٹی پلیسمنٹ سیل،جامعہ ملیہ اسلامیہ کو جامعہ بیچ دوہزار چھبیس کے لیے تقرریوں کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے فخر محسوس ہورہاہے جس میں طلبہ کو باوقار ملٹی نیشنل کمپنیوں میں ملازمتیں مل رہی ہیں۔اس کی شروعات اس طرح ہوئی کہ بی۔ٹیک کمپوٹر انجینئرنگ کے ایک طالب علم کو آپٹم کی جانب سے سافٹ ویئر ڈولپمنٹ انجینئر کے رول کے لیے اٹھارہ لاکھ روپے سالانہ کا شان دار پری پلیسمنٹ آفر(پی پی او) ملاہے۔ حصولیابیوں میں مزید اضافے کی صورت میں بی۔ٹیک کمپوٹر انجینئرنگ کے ہی چار طلبہ کو آئی ڈی ایف سی فرسٹ بینک نے اپلی کیشن انجینئر کے طورپر سالانہ سولہ لاکھ روپے کے پیکیج پر منتخب کیا۔

بی۔ٹیک۔الیکٹرانکس اینڈ کمیو نی کیشن کے ایک طالب علم کو موقر کمپنی ایکسنچر کی جانب سے پی پی او کے رول کے لیے گیارہ اعشاریہ نواسی ہزار کا سالانہ پیکیج ملا ہے۔مزید برآں بی۔ٹیک اور ایم۔ٹیک الیکٹریکل انجینئرنگ کے تین طلبہ کو سیمنس انرجی انڈیا لمٹیڈ(ایس ای آئی ایل) نے منتخب کیاہے۔بی۔ٹیک گریجویٹس کو گریجویٹ انجینئر ٹرینی (جی ای ٹی) کے رول کے لیے چھ لاکھ سالانہ کا پیکیج ملا ہے جب کہ ایم۔ٹیک گریجویٹ کو پوسٹ گریجویٹ انجینئر ٹرینی (پی جی ای ٹی) کے رول کے لیے نو لاکھ کے سالانہ پیکیج پر منتخب کیا گیاہے۔یہ شان دار اور اہم حصولیابیاں طلبہ کی سخت کاوشوں، فیکلٹی اراکین کی مخلصانہ و مشفقانہ نگرانی اور یونیورسٹی پلیسمنٹ سیل کی صنعت اور علمی اکائی کے درمیان مستحکم اور توانا تعلقات کی تعمیر کے لیے کی جانے والی مساعی کا ثبوت ہیں۔قابل ذکر ہے کہ ممتاز کمپنیوں میں شان دار تنخواہوں پر طلبہ کی تقرریاں عزت مآب شیخ الجامعہ،جامعہ ملیہ اسلامیہ پروفیسر مظہرآصف اور پروفیسر محمد مہتاب عالم رضوی،مسجل،جامعہ ملیہ اسلامیہ کی اہل قیادت کی سرپرستی میں ہوئی ہیں۔پروفیسر راحیلہ فاروقی، اعزازی ڈائریکٹر،پروفیسر صباح خان اعزازی،ڈپٹی ڈائریکٹر اور پروفیسر ریحان خا ن سوری پروفیسر (ٹی پی او)اینڈ ڈائریکٹر سی آئی ای نے طلبہ کی نمایاں حصولیابیوں پر انہیں مبارک باد دی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande