تلنگانہ کے نرمل ضلع کے کڑم پروجیکٹ سے پانی چھوڑا گیا
حیدرآباد، 16 ستمبر (ہ س)۔ تلنگانہ کے نرمل ضلع کے کڑم پروجیکٹ سے پانی چھوڑاگیا۔ حالیہ دنوں ضلع میں شدید بارش کے نتیجہ میں اس اہم پروجیکٹ کی سطح میں اضافہ درج کیا گیا تھا، جس کے بعد اس کے دو دروازے کھولتے ہوئے عہدیداروں نے نچلے علاقوں میں پانی چھوڑا۔ اس پروجیکٹ کی مکمل سطح آب 700 فیٹ کے برخلاف 698.150 فیٹ درج کی گئی۔
اس پروجیکٹ میں 14609 کیوزک پانی کا بہاو درج کیا گیا جس کے بعد اس کے دروازے کھولتے ہوئے 15726 کیوزک پانی کو نچلے علاقوں میں چھوڑا گیا۔ سال حال زبردست بارش کے باعث تلنگانہ کے اضلاع میں تمام پروجیکٹس کے دروازے کھول کر پانی کا اخراج کیا جارہا ہے۔ اس موسم برسات میں قبل ازیں بھی اس پروجیکٹ کے دروازے کھولتے ہوئے پانی کو چھوڑاگیا تھا۔۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق