حکومت اشتہارات پر نہیں، کسانوں کی مدد پر پیسہ خرچ کرے : ادھو ٹھاکرے
ممبئی، 16 ستمبر(ہ س)۔ شیو سینا (ٹھاکرے) کے صدر ادھو ٹھاکرے نے کہا ہے کہ مہاراشٹر کے کسان شدید
بارش سے دوہرے بحران میں مبتلا ہیں، اس لیے حکومت کو ان کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ ریاستی حکومت فوری طور پر متاثرہ کسانوں کو معاوضہ
فراہم کرے، ورنہ کم از کم فوری ریلیف کے طور پر کچھ رقم تقسیم کرے تاکہ انہیں وقتی
سہولت مل سکے۔
باندرہ
میں اپنی رہائش گاہ ماتوشری پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ادھو ٹھاکرے نے کہا
کہ ریاست کے کئی حصوں میں بارش نے تباہی مچائی ہے۔ ہزاروں کسانوں کی فصلیں برباد
ہوگئی ہیں اور کھیتوں کی زرخیز مٹی بہہ گئی ہے۔ ایسے حالات میں کسان بے حد پریشان
ہیں اور حکومت کی فوری توجہ کے محتاج ہیں۔
انہوں
نے کہا کہ حکومت اگرچہ نقصان کا پنچنامہ کر سکتی ہے لیکن اس سے کسانوں کو حقیقی
مدد نہیں ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ نقصان واضح ہے، حکومت کو تاخیر کے بجائے فوری
طور پر مالی معاونت کرنی چاہیے۔ ٹھاکرے نے حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ اشتہارات
پر بڑی رقم خرچ کی جاتی ہے، اس بجٹ کو کم کرکے کسانوں کے لیے ریلیف پیکج فراہم
کرنا زیادہ اہم ہے۔
ہندوستھان
سماچار
--------------------
ہندوستان سماچار / جاوید این اے