علی گڑھ, 16 ستمبر (ہ س) اترپردیش سنی سینٹرل وقف بورڈ لکھنو نے اُمید وقف پورٹل پر اوقاف کی جملہ جائیداد کی تفصیلات کو لوڈ کرنے کے لئے ضلع سطح پر کوآرڈنیشن کمیٹی بنائی ہے۔ ضلع علی گڑھ کی کوآرڈنیشن کمیٹی میں حاجی نور محمد،افتخار احمد، ابو خالد، شاہد علی اور خواجہ محمد طاہر کے نام شامل ہیں۔ کوآرڈنیشن کمیٹی کا دفتر مسلم مسافر خانہ ریلوے روڈ (مال گودام) پر قائم کیا گیا ہے۔وقف تربیتی ایکٹ 2025 کی دفعہ تین (کھا) کے تحت بورڈ میں جسٹرڈ اوقاف کی تفصیل چھہ ماہ کے اندر اُمید سینٹرل پورٹل پر اپلوڈ کیا جانا لازمی ہے۔کوآرڈنیشن کمیٹی جائیداد کی تفصیل اپ لوڈ کئے جانے کے سلسلہ میں تربیتی مرکز اور ہیلپ ڈیسک کے ذریعہ اُمید پورٹل پر تفصیلات مہیا کرانے کو یقینی بنانے میں مدد کریگی۔ کوآرڈنیشن کمیٹی نے شہر مفتی مولانا محمد خالد حمید سے ملاقات کرکے اُمید پورٹل سے متعلق جملہ تفصیلات گوش گذار کرائیں اور تبادلہ خیال کیا،انھوں نے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔اس موقع پر خواجہ محمد طاہر، حاجی نور محمد، افتخار احمد، ابو خالد،شاہد علی اور معین مونو موجود رہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ