سر سید ہال میں تجدیدِ روایت تقریب کا اہتمام
علی گڑھ, 16 ستمبر (ہ س)علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے سر سید ہال (نارتھ) میں ایک خصوصی پروگرام ”تجدیدِ روایت – روایت کا احیاء اور اپنے بانی سے واقفیت“ عنوان پرمنعقد کیا گیا۔ سینئر ہال امیر سہیل کی قیادت میں یہ پروگرام ہال کے کامن روم میں منعقد کیا گیا
سرسید نارتھ


علی گڑھ, 16 ستمبر (ہ س)علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے سر سید ہال (نارتھ) میں ایک خصوصی پروگرام ”تجدیدِ روایت – روایت کا احیاء اور اپنے بانی سے واقفیت“ عنوان پرمنعقد کیا گیا۔

سینئر ہال امیر سہیل کی قیادت میں یہ پروگرام ہال کے کامن روم میں منعقد کیا گیا جس کا مقصد روایتی اقدار کو زندہ کرنا اور ہاسٹل میں اقامت پذیر طلبہ کو علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے بانی سر سید احمد خاں کی فعال زندگی اور ان کے وژن سے روشناس کرانا تھا۔ پروگرام کے مہمانان گرامی میں پروفیسر وِبھا شرما (ممبر انچارج، دفتر رابطہ عامہ)، ڈاکٹر شارق عقیل (چیف میڈیکل آفیسر، یونیورسٹی ہیلتھ سروس)، ڈاکٹر راحت ابرار (سابق ڈائریکٹر، اردو اکیڈمی، ایم اے یو)، اور ہال کے پرووسٹ پروفیسر آدم ملک خان شامل تھے۔پروگرام کے انعقاد میں سینئر فوڈ محمد ابوذر نے بھی تعاون کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر وبھا شرما نے کہا کہ سر سید کو یاد کرنا محض تاریخ کا اعادہ نہیں بلکہ جدید تعلیم اور سماجی اصلاحات سے متعلق ان کے وژن کو اکیسویں صدی کی ضروریات اور تقاضوں کے مطابق آگے بڑھانا ہے۔ ڈاکٹر شارق عقیل نے طلبہ کی زندگی میں روایات کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سر سید کی میراث ہمیں نظم و ضبط،ڈسپلن، خدمت اور اجتماعی جذبہ پروان چڑھانا سکھاتی ہے، یہ اقدار وقت سے ماورا ہیں۔ علی گڑھ تحریک پر روشنی ڈالتے ہوئے ڈاکٹر راحت ابرار نے کہا کہ ہر علیگ نسل کو سر سید کی روشن خیالی سے دوبارہ مربوط ہونا چاہیے۔ ایسے پروگرام ماضی کو حال سے جوڑنے کا کام کرتے ہیں۔ پرووسٹ پروفیسر آدم ملک خان نے منتظمین کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی تقاریب اقامتی ہال کے تہذیبی و علمی ماحول کو فروغ دیتی ہیں اور طلبہ کو علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے اعلیٰ نظریات پر عمل پیرا ہونے کی ترغیب دیتی ہیں۔

تقریب میں ہال کی عظیم روایات پر مباحثہ، طلبہ سے باہمی تبادلہ خیال اور سر سید کے تعلیمی و سماجی وژن پر غور و فکر کیا گیا۔ پروگرام کا اختتام طلبہ کی جانب سے اس عہد کے ساتھ ہوا کہ وہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی روایات، اقدار اور نظریات کو پروان چڑھائیں گے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande