تیجا سجا کے 'میرائے' کے کاروبار میں گراوٹ۔
تیلگو اسٹار تیجا سجا کی فینٹسی ایکشن ایڈونچر فلم ''میرائے'' 12 ستمبر کو سینما گھروں میں ریلیز ہوئی تھی۔ ریلیز کے بعد سے ہی اسے ناظرین اور ناقدین کی جانب سے اچھا ردعمل ملا ہے۔ فلم نے پہلے تین دنوں میں باکس آفس پر زبردست کلیکشن ریکارڈ کیا، لیکن پہل
میرائے


تیلگو اسٹار تیجا سجا کی فینٹسی ایکشن ایڈونچر فلم 'میرائے' 12 ستمبر کو سینما گھروں میں ریلیز ہوئی تھی۔ ریلیز کے بعد سے ہی اسے ناظرین اور ناقدین کی جانب سے اچھا ردعمل ملا ہے۔ فلم نے پہلے تین دنوں میں باکس آفس پر زبردست کلیکشن ریکارڈ کیا، لیکن پہلے پیر کو اس کی کمائی میں زبردست کمی دیکھی گئی۔ اب چوتھے دن کا کلیکشن سامنے آیا ہے جو اب تک کا سب سے کم اعداد و شمار ثابت ہوا ہے۔

باکس آفس ٹریکنگ سائٹ ساکنلک کی رپورٹ کے مطابق 'میرائے' نے ریلیز کے چوتھے دن پیر کو تقریباً 6 کروڑ روپے کا بزنس کیا۔ اس کے ساتھ ہی فلم کا کل کلیکشن 50.60 کروڑ روپے ہو گیا ہے۔ فلم نے پہلے دن 13 کروڑ روپے کی زبردست اوپننگ کی تھی، دوسرے دن اس کی کمائی 15 کروڑ روپے تھی جب کہ تیسرے دن یہ تعداد 16.6 کروڑ روپے تک پہنچ گئی۔

پیپلز میڈیا فیکٹری کے بینر تلے بننے والی فلم ’میرائے‘ کی کہانی ایک نوجوان جنگجو کے گرد گھومتی ہے جسے 9 مقدس صحیفوں کی حفاظت کا کام سونپا جاتا ہے جو انسانوں کو متائثرکرنے کی طاقت رکھتے ہیں۔ اس فلم کے ہدایت کار کارتک گٹامانینی ہیں۔ منچو منوج، ریتیکا نائک، شریا سرن، جے رام، جگپتی بابو، راجندر ناتھ زوتشی، پون چوپڑا اور تنجا کیلر جیسے اداکار اہم کرداروں میں نظر آ رہے ہیں۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande