تیلگو اداکار تیجا سجا ان دنوں اپنی فلم 'میرائے' کے لیے خبروں میں ہیں۔ 12 ستمبر کو ریلیز ہونے والی اس فینٹسی ایکشن ایڈونچر فلم کو ناقدین کی جانب سے مثبت ردعمل ملا ہے اور ناظرین نے بھی اسے تہہ دل سے قبول کیا ہے۔ ریلیز کے پہلے ہی دن سے باکس آفس پر زبردست کمائی کرنے والی اس فلم کی تیسرے دن کی کمائی کے اعداد و شمار بھی سامنے آگئے ہیں جس میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
باکس آفس ٹریکر ساکنلک کے مطابق 'میرائے' نے ریلیز کے تیسرے دن یعنی اتوار کو 16.50 کروڑ روپے کمائے۔ اس کے ساتھ ہی فلم کا کل کلیکشن 44.50 کروڑ تک پہنچ گیا ہے۔ اس فینٹسی ایکشن ایڈونچر نے پہلے دن 13 کروڑ روپے کا اوپننگ کلیکشن کیا تھا، جب کہ دوسرے دن اس کی کمائی 15 کروڑ روپے تک پہنچ گئی۔ فلم کا تخمینہ بجٹ تقریباً 60 کروڑ روپے بتایا جاتا ہے۔
'میرائے' کو کارتک گٹامانینی نے ڈائریکٹ کیا ہے۔ فلم میں منچو منوج، ریتیکا نائک، شریا سرن، جےرام، جگپتی بابو، راجندر ناتھ زوتشی، پون چوپڑا اور تنجا کیلر نے اہم کردار ادا کیے ہیں۔ پیپلز میڈیا فیکٹری کے بینر تلے بننے والی یہ فلم ایک نوجوان جنگجو کی کہانی ہے جسے 9 مقدس صحیفوں کی حفاظت کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ میکرس نے اس کے سیکوئل 'میرائے: جیتھریا' کا اعلان بھی کر دیا ہے۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی