فلم میرا ئی کے پہلے دن کی کمائی سامنے آئی
ساوتھ سنیما کی نئی فلم ’میرائی‘ نے ریلیز ہوتے ہی سنسنی مچا دی ہے۔ ’ہنومان‘ سے باکس آفس پر بڑا نام بنانے والی تیجا سجا اس بار بھی پوری طرح سے چھا گئے ہیں۔ 12 ستمبر کو ریلیز ہونے والی اس فلم نے پہلے ہی دن ہنومان کے اوپننگ کلیکشن کو پیچھے چھوڑ دیا اور ن
First day earnings of the film Miray revealed


ساوتھ سنیما کی نئی فلم ’میرائی‘ نے ریلیز ہوتے ہی سنسنی مچا دی ہے۔ ’ہنومان‘ سے باکس آفس پر بڑا نام بنانے والی تیجا سجا اس بار بھی پوری طرح سے چھا گئے ہیں۔ 12 ستمبر کو ریلیز ہونے والی اس فلم نے پہلے ہی دن ہنومان کے اوپننگ کلیکشن کو پیچھے چھوڑ دیا اور ناظرین کو اپنا دیوانہ بنا دیا ہے۔ اب سب کی نظریں اس بات پر ہیں کہ ’میرائی‘ نے پہلے دن کتنی کمائی کی۔

باکس آفس ٹریکر ساکنلک کے مطابق، کارتک گھاٹمنینی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم میرائی نے اپنے پہلے دن ہندوستان میں تقریباً 12 کروڑ روپے کی کمائی کی۔ فلم نے صرف تیلگو ورژن سے 10.60 کروڑ روپے کا کلیکشن کیا، جب کہ ہندی ورژن نے 1.25 کروڑ روپے کا بزنس کیا۔ فلم نے تمل، ملیالم اور کنڑ ورژن سے ہر ایک میں 5 5-لاکھ روپے اضافی کمائے۔ میرائی نے اپنی ریلیز کے ساتھ تیجا سجا کے کیریئر کی سب سے بڑی اوپننگدرج کر لی ہے۔ فلم کو نہ صرف ناظرین بلکہ ناقدین کی جانب سے بھی زبردست رسپانس مل رہا ہے۔

پیپلز میڈیا فیکٹری کے بینر تلے تیار ہونے والی میرائی ایک نوجوان جنگجو کے گرد گھومتی ہے جسے نو مقدس شاستروں کی حفاظت کرنی ہوتی ہے، ایسے شاستر جن م یں انسانوں کو دیوتاوں میں تبدیل کرنے کی طاقت ہے۔ یہ فلم ہمدردی، اخلاقیات اور لالچ اور نفرت کی روک تھام جیسی انسانی اقدار پر روشنی ڈالتی ہے۔ شاندار مکالمے کے ساتھ دمدار وی ایف ایکس اس کی سب سے بڑی طاقت ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande