او ٹی ٹی پلیٹ فارم ایموزن پرائم ویڈیو اپنے ناظرین کے لیے ایک نیا اور دلچسپ شو لا رہا ہے۔ طویل انتظار کے بعد بالآخر ٹاک شو’ٹو مچ ود کاجول اینڈ ٹوئنکل‘ کا ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے۔ اس شو کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ اس کی میزبانی دو مقبول اداکارہ کاجول اور ٹوئنکل کھنہ کریں گی۔ دونوں اپنی ذہانت، مزاحیہ انداز اوربے باک تبصروں کے لیے مشہور ہیں۔جاری ہونے والے ٹیزر میں کاجول اور ٹوئنکل کی پرلطف جھلک نے شائقین کے تجسس کو مزید بڑھا دیا ہے۔ ٹیزر کو شیئر کرتے ہوئے پرائم ویڈیو نے لکھا، ”جب ذہانت اور شرارتیں مل جائیں تو نتیجہ ہوتا ہے’تومچ‘۔ اس ٹیگ لائن نے شو کے انداز اور مزے کا مکمل اشارہ دیا ہے۔ ’ٹو مچ ود کاجول اینڈ ٹوئنکل‘ کا پریمیئر 25 ستمبر 2025 کو ایمیزون پرائم ویڈیو پر ہوگا۔ فلم انڈسٹری کی بہت سی مشہور شخصیات شو میں بطور مہمان آئیں گی اور کاجول ٹوئنکل کے ساتھ ہنسی اور مزے سے بھرپور گفتگو کریں گی۔
شو کا آغاز دھوم مچانے والا ہے۔ رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے دو بڑے ستارے سلمان خان اور عامر خان پہلی قسط میں نظر آ سکتے ہیں۔ کاجول اور ٹوئنکل کی ان دونوں کے ساتھ بے تکلف گفتگو سامعین کے لیے ایک تفریحی تجربہ ہو گی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan