بالی ووڈ اداکار وجے ورما ان دنوں اپنی آنے والی فلم ’گستاخ عشق‘ کے لیے کافی سرخیوں میں ہیں۔ یہ فلم کافی عرصے سے خبروں میں ہے اور ناظرین بھی اس کی اپ ڈیٹس کا بے صبری سے انتظار کر رہے تھے۔ اس فلم کو معروف فلمساز ویبھو پوری نے ڈائریکٹ کیا ہے جو اس سے پہلے بھی اپنے کام سے اپنا نام بنا چکے ہیں۔ فلم کے پروڈیوسر منیش ملہوترا اور دنیش ملہوترا ہیں، جو اس پروجیکٹ کو بڑے پیمانے پر لا رہے ہیں۔فلم میں وجے ورما کی جوڑی باصلاحیت اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ کے مدمقابل ہے، جن کی پچھلی فلموں میں شاندار اداکاری کو بہت سراہا گیا ہے۔ ناظرین اس نئی جوڑی کو بڑے پردے پر دیکھنے کے لیے بہت پرجوش ہیں۔ دونوں اداکاروں کی تازگی اور قدرتی کیمسٹری پہلے پوسٹرز اور ٹیزر سے ہی موضوع بحث بن گئی۔ اب فلم 'گستاخ عشق' کا پہلا گانا 'الجلول عشق' ریلیز کر دیا گیا ہے۔ گلوکارہ شلپا راو¿ اور گلوکار پاپون نے اپنی سریلی آوازوں سے اس گانے کو اور بھی خاص بنا دیا ہے۔ گانے کے بول شاعر گلزار نے لکھے ہیں جنہوں نے ہمیشہ کی طرح محبت کی نزاکتوں اور دیوانگی کو خوبصورتی سے اپنے کلام میں ب±نایا ہے۔
’ال جلول عشق‘ کی ویڈیو میں وجے ورما اور فاطمہ ثنا شیخ کی رومانوی کیمسٹری دل کو چھو لینے والی ہے۔ دونوں کے درمیان معصومیت اور گہرائی نے گانے کو مزید موثر بنا دیا ہے۔ اس گانے کو سوشل میڈیا پر بھی زبردست رسپانس مل رہا ہے۔ وجے ورما نے خود اس گانے کو انسٹاگرام پر شیئر کیا اور کیپشن میں لکھا، ”دو دل کے کورٹ میں، مقدمہ ہے عشق“۔ یہ فلم صرف ایک رومانوی ڈرامہ نہیں ہے بلکہ اس میں تجربہ کار اداکاروں کی مضبوط موجودگی بھی ہے۔ فلم میں نصیرالدین شاہ اور شاریب ہاشمی جیسی شخصیات اہم کرداروں میں نظر آئیں گی، جو کہانی کو گہرائی اور تقویت بخشیں گی۔ ان تجربہ کار اداکاروں کی موجودگی یہ واضح کرتی ہے کہ 'گستاخ عشق' محض ایک محبت کی کہانی نہیں ہے بلکہ یہ ایک یادگار سنیما تجربہ ہونے جا رہا ہے۔ شائقین کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ یہ فلم 21 نومبر 2025 کو سینما گھروں میں ریلیز ہونے جا رہی ہے، ایسے میں یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ اس سال کے آخر میں ناظرین کو بڑی اسکرین پر ایک زبردست محبت کی کہانی دیکھنے کو ملے گی، جس میں رومانس، جذبات اور زبردست موسیقی کا تڑکا ہوگا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan