اندرماراج کے نام پر لڑکیوں کی تعلیم کو نقصان پہنچانے کا کے کویتا کا کانگریس پر الزامحیدرآباد، 16 ستمبر (ہ س)۔
صدر تلنگانہ جاگروتی کلواکنٹلہ کویتا نے ایکس پرپوسٹ شیئرکیا اور کانگریس حکومت کی جانب سے تعلیم کے شعبے خاص طور پرلڑکیوں کی تعلیم کو نقصان پہنچانے کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس حکومت کی کمیشن خوری کے باعث کئی تعلیمی ادارے شدید مالی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں اور لڑکیاں تعلیم سے محروم ہو رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت دانستہ طور پر فیس ری ایمبرسمنٹ کے بقایہ جات روک کر رکھے ہوئے ہے اور بعض عناصر کی جانب سے 20 فیصد کمیشن دینے پر ہی بقايہ جات جاری کرنے کا اظہار کیا جا رہا ہے جو کہ تعلیم کے نظام کو تباہ کرنے والا عمل ہے۔ ان کے مطابق کمیشن کے لئے بقايہ جات کئی برسوں سے زیر التوا ہیں اور کئی کالج مالی بحران کا شکار ہو کر بند ہونے کے قریب ہیں، جس کا براہ راست اثر طالبات کی تعلیم پر پڑ رہا ہے۔ صدر کویتا نے کانگریس حکومت پر الزام عائد کیا کہ وہ اندرما راج کا خواب دکھا کر درحقیقت لڑکیوں کو تعلیم سے دور کرنے کا کام کی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر فیس ری ایمبرسمنٹ کی بقايہ جات جاری کرے اور تعلیمی اداروں کو درپیش مالی بحران کا حل نکالے تاکہ تعلیم کا حق سب کے لئے محفوظ رہے۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق