بہار کے ڈہری آئیں گے وزیر داخلہ امت شاہ 18 ستمبر کو
سون پور ڈہری، 16 ستمبر (ہ س)۔ بہار میں روہتاس ضلع کے ڈہری آن سون میں آئندہ 19 ستمبر یعنی جمعرات کو وزیر داخلہ امت شاہ بی جے پی کے سیوا پکھواڑہ کی شروعات کریں گے۔ بی جے پی کے ریاستی جنرل سکریٹری راجیش کمار ورما نے کینال روڈ واقع انجینئر للن سنگھ اس
بہار کے ڈہری آئیں گے وزیر داخلہ امت شاہ 18 ستمبر کو


سون پور ڈہری، 16 ستمبر (ہ س)۔ بہار میں روہتاس ضلع کے ڈہری آن سون میں آئندہ 19 ستمبر یعنی جمعرات کو وزیر داخلہ امت شاہ بی جے پی کے سیوا پکھواڑہ کی شروعات کریں گے۔

بی جے پی کے ریاستی جنرل سکریٹری راجیش کمار ورما نے کینال روڈ واقع انجینئر للن سنگھ اسپورٹنگ کلب میٹنگ کے مقام کا معائنہ کرنے کے بعد یہ جانکاری دی۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے منڈل صدر، منڈل جنرل سکریٹری اور وسطی بہار اور پرانے شاہ آباد کے 11 اضلاع سے تنظیم کے سینئرلوگ ان کے پروگرام میں شرکت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ 17 ستمبر سے 2 اکتوبر تک وزیر اعظم کے یوم پیدائش پر پارٹی سیوا پکھواڑہ کے تحت کئی پروگرام منعقد کرے گی۔ سیوا پروگرام میں خون عطیہ کیمپ، ہیلتھ کیمپ، ایک پیڑ ماں کے نام، صفائی مہم اور کھادی کو فروغ دینے کے لیے بیداری مہم چلائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ سیوا ہی سمرپن کے تحت وزیر اعظم اووزیر اعلیٰ نتیش کمار کے پیغامات کو لوگوں تک پہنچایا جائے گا، جس میں جی ایس ٹی میں کمی سے تاجروں اور عام آدمی کو ہونے والے فوائد بھی شامل ہیں۔ ڈور ٹو ڈور عوامی رابطہ مہم بھی چلائی جائے گی۔

عوامی رابطہ مہم میں مرکزی اور ریاستی وزراء، ریاست سے لے کر سٹی یونٹ تک کے عہدیدار گھر گھر جا کر وزیر اعظم نریندر مودی اور ریاست کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے عوامی فلاحی کاموں کے بارے میں جانکاری دیں گے۔ وزیر اور پارٹی کے ضلعی عہدیداروں کو بھی ووٹنگ مراکز الاٹ کر دیے گئے ہیں۔

پریس کانفرنس میں تنظیم کے ضلع صدر سنتوش پٹیل، ریاستی وزیر تروکرم نارائن سنگھ، سابق ایم ایل اے ستیہ نارائن سنگھ، بی جے پی بزنس سیل کے ریاستی کنوینر راجو گپتا، سابق صدر راجیندر پرساد سنگھ عرف بھولاسنگھ سمیت تنظیم کے کئی رہنما موجود تھے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande