بلوچستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں کیپٹن سمیت 5 جوان ہلاک
اسلام آباد (پاکستان) 16 ستمبر (ہ س)۔ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع کیچ میں سیکورٹی فورسز پر دیسی ساختہ بم کے حملے میں کیپٹن سمیت پانچ فوجی ہلاک ہو گئے۔ فوج کے میڈیا ونگ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے پیر کو دیر گئے بتایا کہ دوپہر کو کیچ
بلوچستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں کیپٹن سمیت 5 جوان شہید


اسلام آباد (پاکستان) 16 ستمبر (ہ س)۔ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع کیچ میں سیکورٹی فورسز پر دیسی ساختہ بم کے حملے میں کیپٹن سمیت پانچ فوجی ہلاک ہو گئے۔ فوج کے میڈیا ونگ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے پیر کو دیر گئے بتایا کہ دوپہر کو کیچ کے شیر بانڈی میں فوجیوں کا ایک دستہ پیش قدمی کر رہا تھا تو دیسی ساختہ بم پھٹ گیا۔ اس دھماکے میں ایک کیپٹن سمیت ملک کے پانچ بہادر بیٹے جان کی بازی ہار گئے۔یہ اطلاع ایکسپریس ٹریبیون اخبار کی رپورٹ میں دی گئی۔ رپورٹ کے مطابق اس کے بعد سیکورٹی فورسز نے پانچ دہشت گردوں کو مار گرایا۔ ہلاک ہونے والوں میں لورالائی کا 25 سالہ کیپٹن وقار احمد، ڈیرہ غازی خان کا 35 سالہ نائیک عصمت اللہ، سکھر کا 29 سالہ لانس نائیک جنید احمد، مردان کا 29 سالہ لانس نائیک خان محمد اور صوابی کا 28 سالہ سپاہی محمد ظہور شامل ہیں۔آئی ایس پی آر نے کہا، ہمارے بہادر افسران اور جوانوں کی شہادت ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی سیکورٹی فورسز ’ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے قوم کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہونے کے لیے پرعزم ہیں۔‘اس سے قبل سیکورٹی فورسز نے 13 اور 14 ستمبر کو خیبرپختونخوا میں ایک آپریشن میں 31 دہشت گردوں کو ہلاک کیا تھا۔ فوج کے میڈیا ونگ کے مطابق 10 سے 13 ستمبر کے درمیان خیبرپختونخوا میں کیے گئے تین الگ الگ انٹیلی جنس آپریشنز میں مجموعی طور پر 19 فوجی ہلاک ہوئے تھے۔ اس دوران سیکیورٹی فورسز نے 45 دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande