نئی دہلی، 16 ستمبر (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی کو تحفے میں ملے تحائف کی ای- نیلامی بدھ سے شروع ہو رہی ہے۔ ای- نیلامی کے ساتویں ایڈیشن میں لوگ وزیراعظم کو موصول ہونے والے 1300 سے زائد تحائف خرید سکیں گے۔ یہ ای- نیلامی 17 ستمبر سے 2 اکتوبر تک جاری رہے گی۔
لوگ پی ایم میمنٹوز نام کی ویب سائٹ پر جا کر ان تحائف کے لیے بولی لگا سکتے ہیں۔ منگل کو نیشنل میوزیم آف ماڈرن آرٹ (این جی ایم اے) میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں وزیر ثقافت گجیندر سنگھ شیخاوت نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کو موصول ہونے والے 1300 سے زیادہ تحائف 17 ستمبر 2025 سے آن لائن نیلام کیے جائیں گے۔ نیلامی کی جانے والی اشیا میں پینٹنگز، فن پارے، مجسمے اور کچھ کھیل کے سامان شامل ہیں۔ اس سے حاصل ہونے والی رقم نمامی گنگے پروجیکٹ کے حوالے کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ پہلی ای- نیلامی جنوری 2019 میں ہوئی تھی۔ تب سے، وزیر اعظم نریندر مودی کو موصول ہونے والے ہزاروں منفرد تحائف کی نیلامی ہوئی ہے، جس سے نمامی گنگا پروجیکٹ کے لیے 50 کروڑ روپے سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نریندر مودی ہندوستان کے پہلے وزیر اعظم ہیں جنہوں نے اپنی تمام یادگاریں اس نیک مقصد کے لیے وقف کردی ہیں۔
این جی ایم اے میں رکھے اس منفرد کلیکشن میں ہندوستان کے ثقافتی تنوع کی جھلک ہے۔ اس میں روایتی فن پارے، پینٹنگز، مجسمہ سازی، دستکاری اور قبائلی نمونے سے لے کر عزت و احترام کے رسمی تحائف تک شامل ہیں۔ ان میں جموں و کشمیر کی ایک پیچیدہ کڑھائی والی پشمینہ شال، رام دربار کی ایک تنجور پینٹنگ، نٹراج کا دھاتی مجسمہ، گجرات کا روغن آرٹ ، دستکاری سے بنا ناگا شال کے ساتھ پیرس پیرالمپک 2024میں حصہ لینے والے بھارتی پیرا ایتھلیٹوں کے ذریعہ تحفے میں دیئے گئے کھیلوں کے سووینئرزشامل ہیں۔ یہ تمام تحائف این جی ایم اے میںنمائش کے رکھے ہیں، جہاں زائرین آن لائن بولی لگانے سے پہلے انہیں دیکھ سکتے ہیں۔
ہندوستھا ن سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد