اسپتالوں میں 17 ستمبر سے خصوصی صفائی مہم شروع کی جائے گی : وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو
اسپتالوں میں 17 ستمبر سے خصوصی صفائی مہم شروع کی جائے گی : وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو ۔ وزیر اعلیٰ نے عوامی نمائندوں اور عام لوگوں سے شرکت کی اپیل کی بھوپال، 16 ستمبر (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے ضلع کلکٹروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ 1
ایم پی کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو


اسپتالوں میں 17 ستمبر سے خصوصی صفائی مہم شروع کی جائے گی : وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو

۔ وزیر اعلیٰ نے عوامی نمائندوں اور عام لوگوں سے شرکت کی اپیل کی

بھوپال، 16 ستمبر (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے ضلع کلکٹروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ 17 ستمبر سے ریاست کے میڈیکل کالجوں اور اضلاع میں واقع بڑے اسپتالوں میں سیوا پرو اور سیوا پکھواڑا کے تحت صفائی کی جامع مہم چلائیں۔ مہم کے تحت کوڑا کرکٹ اور ناقابل استعمال میٹریل کو بھی ترجیحی بنیادوں پر ہٹایا جائے گا۔ انہوں نے سیوا پرو کو بامعنی بنانے کے لیے ریاست کی سماجی تنظیموں سے تعاون کی اپیل بھی کی ہے۔

رابطہ عامہ افسر اشوک منوانی نے منگل کو بتایا کہ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام اور ڈویژنل کمشنر کو صفائی مہم کا معائنہ اور نگرانی کرنے کی بھی ہدایت دی ہے۔ وزراء، ارکان پارلیمنٹ اور اراکین اسمبلی سے بھی درخواست کی گئی ہے کہ وہ صفائی مہم کا معائنہ کریں اور عام لوگوں اور سماجی کارکنوں کی حوصلہ افزائی کریں۔

وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے صفائی مہم میں عام عوام، سماجی تنظیموں اور عوامی نمائندوں کی شرکت کی بھی توقع ظاہر کی ہے۔ انہوں نے ریاست کے تمام کلکٹرس کو ہدایت دی ہے کہ وہ روگی کلیان سمیتی کو مضبوط کریں اور صفائی مہم میں عوام کی شراکت کو یقینی بنائیں۔

سیوا پرو کو ایک نئی جہت دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے اسپتالوں میں صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کی ہدایت دی۔ قابل ذکر ہے کہ 17 ستمبر سے 2 اکتوبر کے دوران ریاست میں ’’سوستھ ناری- سشکت پریوار‘‘ مہم بھی چلائی جائے گی۔ اس مہم کے تحت آیوشمان آروگیہ مندروں اور کمیونٹی ہیلتھ سنٹرز میں ہیلتھ کیمپس کا انعقاد کیا جائے گا۔ مختلف بیماریوں کے معائنے کے ساتھ ساتھ عام لوگوں کو صحت سے متعلق تعلیم فراہم کرنے کا کام بھی کیا جائے گا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande