راہل گاندھی کی تعریف کرنے پر امت مالویہ نے شاہد آفریدی کو نشانہ بنایا
کولکاتا، 16 ستمبر (ہ س)۔ بھارتیہ جنتا پارٹی نے کانگریس کے رہنما راہل گاندھی کی تعریف کرنے پر سابق پاکستانی کرکٹر شاہد آفریدی کو نشانہ بنایا ہے۔ بی جے پی آئی ٹی سیل کے سربراہ اور بنگال بی جے پی کے شریک انچارج امت مالویہ نے کہا کہ جب بھی ہندوستان مخالف
راہل


کولکاتا، 16 ستمبر (ہ س)۔ بھارتیہ جنتا پارٹی نے کانگریس کے رہنما راہل گاندھی کی تعریف کرنے پر سابق پاکستانی کرکٹر شاہد آفریدی کو نشانہ بنایا ہے۔ بی جے پی آئی ٹی سیل کے سربراہ اور بنگال بی جے پی کے شریک انچارج امت مالویہ نے کہا کہ جب بھی ہندوستان مخالف طاقتیں راہل گاندھی کی تعریف کرتی ہیں، ملک کے لوگ سمجھتے ہیں کہ ان کی وفاداری کہاں ہے۔

دراصل آفریدی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ اس ویڈیو میں آفریدی مودی حکومت پر مذہب کا کارڈ کھیلنے کا الزام لگاتے ہوئے کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی تعریف کرتے نظر آ رہے ہیں۔

امت مالویہ نے منگل کے روز آفریدی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی اور لکھا کہ کٹر ہندو نفرت انگیز شاہد آفریدی، جو کبھی بھی بھارت کے خلاف زہر اگلنے کا موقع نہیں گنواتے اور کشمیر کو پاکستان کے ساتھ ضم کرنے کا خواب دیکھتے ہیں، اچانک راہل گاندھی کی تعریف کر رہے ہیں۔ آفریدی کا کہنا ہے کہ راہل پاکستان کے ساتھ 'مذاکرات' چاہتے ہیں جبکہ پاکستان کے بارے میں ہندوستان کی پالیسی کا غزہ میں اسرائیل کی کارروائی سے موازنہ کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی پر حملہ کیا ہے۔ مالویہ نے کہا کہ ایسا کیوں ہے کہ ہر ہندوستان سے نفرت کرنے والا اپنا دوست راہل گاندھی میں تلاش کرتا ہے؟

بنگال بی جے پی کے شریک انچارج نے کہا کہ جب ہندوستان کے دشمن آپ کی تعریف کرنے لگیں تو ہندوستان کے لوگوں کو پتہ چل جاتا ہے کہ آپ کی وفاداری کس سے ہے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande