مدھیہ پردیش میں 18 آئی اے ایس افسران کا تبادلہ، وندنا ویدیا فائنانس کارپوریشن کی ایم ڈی مقرر
بھوپال، 16 ستمبر (ہ س)۔ مدھیہ پردیش میں ریاستی حکومت نے انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس (آئی اے ایس) کے 18 افسران کا تبادلہ کیا ہے اور انہیں نئی تعیناتیاں دی ہیں۔ وندنا ویدیا کو ایم پی فائنانس کارپوریشن، اندور کا منیجنگ ڈائریکٹر مقرر کیا گیا ہے۔
قبائلی ترقیاتی اسکیموں کے محکمے میں ڈائریکٹر کی ذمہ داری سنبھال رہیں 2009 بیچ کی آئی اے ایس آفیسر وندنا ویدیا کو ایم پی فائنانس کارپوریشن کا منیجنگ ڈائرکٹر مقرر کیا گیا ہے، جب کہ 2008 بیچ کے آئی اے ایس افسر وشیش گڑھپالے کو محکمہ توانائی میں سکریٹری کے طور پر مقرر کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں محکمہ جنرل ایڈمنسٹریشن نے پیر کی دیر رات ایک حکم نامہ جاری کیا۔
جاری کردہ حکم نامے کے مطابق سنگرولی ضلع پنچایت کے سی ای او گجیندر سنگھ ناگیش کو نرسنگھ پور ضلع پنچایت میں سی ای او مقرر کیا گیا ہے، جب کہ اسٹیٹ وائیڈ ایریا نیٹ ورک (ایس ڈبلیو اے این) کے منیجنگ ڈائریکٹر گرو پرساد کو چیف سکریٹری کے دفتر میں ڈپٹی سکریٹری کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔ وہیں اندور اسمارٹ سٹی کے سی ای او دیویانک سنگھ کو بھوپال میں شہری انتظامیہ اور ترقیات محکمے میں ایڈیشنل کمشنر مقرر کیا گیا ہے، چھتر پور ضلع پنچایت کی سی ای او تپسیا پریہار کو کٹنی میونسپل کارپوریشن میں کمشنر اور کٹنی ضلع پنچایت کے سی ای او ششر گیماوت کو بھوپال میں ایڈیشنل کمشنر اور شہری ترقیات محکمہ میں ایڈیشنل کمشنر مقرر کیا گیا ہے۔ اسی طرح سیہور ضلع پنچایت کی سی ای او نیہا جین کو نرمدا ویلی ڈیولپمنٹ اتھارٹی اندور میں ڈپٹی ڈائرکٹر، منڈلا ضلع پنچایت کے سی ای او شریانس کومٹ کو اجین ضلع پنچایت میں سی ای او، انوپ پور ضلع پنچایت کے سی ای او تنمے وششٹ شرما کو بھوپال میونسپل کارپوریشن میں ایڈیشنل کمشنر مقرر کیا گیا ہے، نرسنگھ پور ضلع پنچایت کے سی ای او دلیپ کمار کو دیواس میونسپل کارپوریشن میں کمشنر، سیونی ضلع پنچایت کے سی ای او پوار نوجیون وجے کو اندور میں ایڈیشنل کلکٹر، ڈنڈوری ضلع پنچایت کے سی ای او انیل کمار راٹھور کو ایم پی انڈسٹریل ڈیولپمنٹ کارپوریشن، جبل پور کے علاقائی دفتر میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور سیدھی ضلع پنچایت کے سی ای او انشومن راج کو اسٹیٹ وائیڈ ایریا نیٹ ورک (ایس ڈبلیو اے این) میں منیجنگ ڈائریکٹر کے طور پر مقرر کیا گیا ہے۔
وہیں جنرل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ نے ایک دیگر آرڈر میں ریاستی انتظامی سروس کے دو افسران کا تبادلہ کر کے انہیں نئی تعیناتی دی ہیں۔ ان میں رتلام ضلع پنچایت کے سی ای او شرنگار شریواستو کو میونسپل کارپوریشن اندور میں ایڈیشنل کمشنر اور رتلام کے لینڈ مینجمنٹ آفیسر انل بھانا کو رتلام میونسپل کارپوریشن میں کمشنر کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن