ممبئی،
15 ستمبر (یو این آئی)۔
مہاراشٹر میں مسلسل بارش کے نتیجے میں پیدا ہونے
والی ہنگامی صورتحال پر نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے پیر کو منترالیہ میں قائم
اسٹیٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹر کا دورہ کیا۔ انہوں نےآشٹی پاتھارڈی تعلقہ (ضلع بیڑ) میں سیلابی پانی میں پھنسے
40 دیہاتیوں کو این ڈی آر ایف کی مدد سے ہیلی کاپٹر کے ذریعہ فوری طور پر نکالنے
کا حکم دیا۔
اس
دوران انہوں نے شدید بارش سے متاثرہ اضلاع کے ضلع مجسٹریٹوں سے بات چیت کی اور جاری
راحت و بچاؤ کاموں کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ نائب وزیر اعلیٰ نے افسران کو
ہدایت دی کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال کے پیش نظر پوری طرح مستعد رہیں۔
اس
جائزہ اجلاس میں نائب وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سکریٹری نوین سونا اور ایمرجنسی آپریشن
سنٹر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر بھلچندر چوہان بھی شریک تھے۔ ڈاکٹر چوہان نے ریاست بھر کی
صورتحال اور ضلعی سطح پر کیے جا رہے اقدامات کی تفصیلات فراہم کیں۔ شندے نے اس
موقع پر پونے، اورنگ آباد اور ممبئی میونسپل کارپوریشن کے عہدیداروں سے بھی رابطہ
کر کے بارش سے نمٹنے کی حکمت عملی کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ممبئی میں پانی جمع ہونے
والے مقامات پر مزید عملہ تعینات کرنے اور نکاسی کے لیے پمپ لگانے کی ہدایت دی۔
آشٹی
تعلقہ کے بعض دیہات مکمل طور پر پانی میں گھر گئے تھے، جس کے باعث درجنوں دیہاتی
پھنس گئے۔ ضلع کلکٹر نے ان کی رہائی کے لیے فضائی امداد کی ضرورت بتائی، جس پر
نائب وزیر اعلیٰ نے ناسک سے ہیلی کاپٹر روانہ کرنے کی ہدایت دی۔
انہوں
نے کہا کہ محکمہ موسمیات کی آئندہ پانچ روز کی پیش گوئی کے مطابق مزید بارش متوقع
ہے، اس لیے ضلع انتظامیہ کو پیشگی تیاری رکھنی ہوگی۔ ڈاکٹر چوہان نے بتایا کہ
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ’’سچیت ایپ‘‘ کے ذریعے 35 کروڑ الرٹ پیغامات عوام کو ارسال کیے
گئے ہیں۔
ہندوستھان
سماچار
--------------------
ہندوستان سماچار / جاوید این اے