جسٹس ایم سندر منی پور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس بنے
امپھال، 15 ستمبر (ہ س)۔ جسٹس ایم سندر نے پیر کو منی پور ہائی کورٹ کے دسویں چیف جسٹس کے طور پر حلف لیا۔ راج بھون میں منعقدہ ایک تقریب میں گورنر اجے کمار بھلا نے انہیں عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔ اس موقع پر سیاسی رہنما، اعلیٰ سرکاری افسران، ہائی
جسٹس ایم سندر منی پور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس بنے


امپھال، 15 ستمبر (ہ س)۔

جسٹس ایم سندر نے پیر کو منی پور ہائی کورٹ کے دسویں چیف جسٹس کے طور پر حلف لیا۔

راج بھون میں منعقدہ ایک تقریب میں گورنر اجے کمار بھلا نے انہیں عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔ اس موقع پر سیاسی رہنما، اعلیٰ سرکاری افسران، ہائی کورٹ کے ججز اور مختلف بار ایسوسی ایشنز کے نمائندے موجود تھے۔ جسٹس ایم سندر کی تقرری 13 ستمبر کو ہوئی تھی۔ انہوں نے ریٹائرڈ جسٹس کے سوم شیکھر کی جگہ لی ہے۔ اس سے قبل جسٹس سندر مدراس ہائی کورٹ میں جج کے طور پر کام کر رہے تھے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande