راہل کا پنجاب کا دورہ صرف سستی مقبولیت کے لیے : چغ
نئی دہلی، 15 ستمبر (ہ س)۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی جنرل سکریٹری ترون چغ نے لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی کو ان کے پنجاب کے دورے پر نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ راہل کا دورہ محض سستی سیاست ہے اور یہ سیلاب سے متاثر ہونے والے ل
راہل کا پنجاب کا دورہ صرف سستی مقبولیت کے لیے : چغ


نئی دہلی، 15 ستمبر (ہ س)۔

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی جنرل سکریٹری ترون چغ نے لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی کو ان کے پنجاب کے دورے پر نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ راہل کا دورہ محض سستی سیاست ہے اور یہ سیلاب سے متاثر ہونے والے لاکھوں پنجابیوں کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے۔ چغ نے پیر کو پارٹی ہیڈکوارٹر میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ جب سیلاب میں پھنسے لاکھوں پنجابی اپنی جان بچانے اور اپنے کھیتوں کو سنبھالنے کی جدوجہد کر رہے تھے، راہل گاندھی آرام سے بیرون ملک وقت گزار رہے تھے۔ اب جب پانی کم ہونے لگا ہے اور لوگ اپنے نقصان کا حساب لگا رہے ہیں، راہل صرف سستی شہرت کے لیے پنجاب آئے ہیں۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ راہل، سونیا گاندھی، پرینکا گاندھی اور کانگریس صدر ملکارجن کھرگے پنجاب میں اس قدرتی آفت پر ایک ماہ تک خاموش کیوں رہے؟ یہ کوئی نئی بات نہیں ہے۔ کانگریس نے پہلے بھی پنجاب کے بارے میں ایسا ہی سرد اور غیر حساس رویہ دکھایا ہے چاہے وہ آپریشن بلیو اسٹار کے سیاہ دن ہوں یا 1984 میں کانگریس کی طرف سے منصوبہ بند سکھوں کا قتل عام۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande