ہندوستانی ادب و ثقافت سے متعلق عربی کتابوں کے اردو تراجم کی ضرورت ہے: پروفیسر علیم اشرف جائسی
قومی اردو کونسل کے صدر دفتر میں عربی پینل کی میٹنگنئی دہلی،15ستمبر(ہ س)۔ قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان، نئی دہلی کے صدر دفتر میں آج عربی پینل کی میٹنگ ہوئی جس کی صدارت پروفیسرسید علیم اشرف جائسی (شعبہ عربی، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی،حیدرآب
ہندوستانی ادب و ثقافت سے متعلق عربی کتابوں کے اردو تراجم کی ضرورت ہے: پروفیسر علیم اشرف جائسی


قومی اردو کونسل کے صدر دفتر میں عربی پینل کی میٹنگنئی دہلی،15ستمبر(ہ س)۔

قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان، نئی دہلی کے صدر دفتر میں آج عربی پینل کی میٹنگ ہوئی جس کی صدارت پروفیسرسید علیم اشرف جائسی (شعبہ عربی، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی،حیدرآباد)نے کی۔میٹنگ کے آغازمیں کونسل کی اسسٹنٹ ڈائرکٹر(اکیڈمک) ڈاکٹر شمع کوثر یزدانی نے تمام مہمانوں کا استقبال کیا۔ صدارتی خطاب میں پروفیسر علیم اشرف جائسی نے کہا کہ ہندوستان کی متعدد نامور شخصیات کا ذکر عربی کتابوں میں ملتا ہے، اگر ان کا اردو ترجمہ کیا جائے تو یہ نہایت مفید ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ کونسل کی جانب سے شائع ہونے والی عربی زبان و ادب سے متعلق کتابیں انتہائی اہمیت کی حامل ہیں اور اس نوعیت کی مزید کتابیں شائع کی جانی چاہئیں تاکہ اردو کے ساتھ ساتھ عربی کے طلبہ و اساتذہ بھی استفادہ کرسکیں۔ اس سے قبل قومی اردو کونسل کے ڈائرکٹر ڈاکٹر محمد شمس اقبال نے افتتاحی کلمات ادا کرتے ہوئے کہا کہ عرب دنیا کے معروف فکشن نگاروں کے منتخب افسانوں کا اردو ترجمہ شائع ہونا چاہیے تاکہ اردو قارئین بھی عربی فکشن اور اس کے امتیازات سے واقف ہوسکیں۔انھوں نے مزید کہا کہ عربی زبان کی تاریخ قدیم ہے اور اس پر سنجیدگی سے کام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ اس کی مکمل تاریخ ہمارے سامنے آسکے۔ اس موقعے پر پروفیسر نعمان خان نے عربی زبان کی افادیت اور اس کی آفاقی حیثیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ عربی زبان کے اندر دنیا کی علمی، تہذیبی اور ادبی روایت کا قیمتی سرمایہ موجود ہے، ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم اس علمی سرمائے سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کریں تاکہ آنے والی نسلیں اس ورثے سے فیضیاب ہوں۔ ان کے علاوہ پروفیسر مشیر حسین صدیقی (آن لائن)، پروفیسر مسعود انور علوی (شعبہ عربی،علیگڑھ مسلم یونیورسٹی، علیگڑھ) پروفیسر محمد قطب الدین(سینٹر آف عربک اینڈ افریقن اسٹڈیزاسکول آف لینگویج،لڑیچر اینڈ کلچر اسٹڈیز،جواہر لعل نہرو یونیورسٹی)،ڈاکٹر علی نوفل کے (شعبہ عربی،کالیکٹ یونیورسٹی، کالیکٹ،کیرالہ)، ڈاکر شمس کمال انجم (آن لائن، صدر شعبہ عربی، بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی، راجوری، جموں اینڈ کشمیر)، ڈاکٹر سرور عالم(صدر شعبہ عربی،پٹنہ یونیورسٹی،پٹنہ) اورڈاکٹرہیفاءشاکری (شعبہ عربی، جامعہ ملیہ اسلامیہ) نے بھی میٹنگ میں اظہار خیال کیا اور مفید مشورے دیے۔میٹنگ کے دوران ممبران نے اس پینل کے تحت جاری اور مکمل شدہ مختلف پروجیکٹس کی صورتحال کا جائزہ لیا اور ان کے تعلق سے اہم فیصلے لیے گئے۔اس موقعے پر کونسل سے ڈاکٹر مسرت(ریسرچ آفیسر،اکیڈمک)، نایاب حسن (ریسرچ اسسٹنٹ) اور ڈاکٹر شاداب شمیم(پروجیکٹ اسسٹنٹ) وغیرہ بھی موجود رہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande