کاٹھمنڈو، 15 ستمبر (ہ س)۔ نئے مقرر کردہ وزیر داخلہ اور قانون اوم پرکاش آریال نے شیتل نواس میں حلف لینے کے فوراً بعد پیر کو سنگھا دربار میں چارج سنبھال لیا۔چارج سنبھالنے کے بعد وزیر آریال نے 8 اور 9 ستمبر کوجین -زیڈ کے احتجاج کے دوران ہلاک ہونے والے 72 افراد کے لواحقین کو فوری امداد کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ تمام سوگوار خاندانوں کو آخری رسومات کے لیے ایک ایک لاکھ روپے دیے جائیں گے۔ آریال نے یہ بھی اعلان کیا کہ متاثرین کی یاد میں قومی یوم سوگ منایا جائے گا، سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan