گورو گوگوئی کی بیوی اور 38 دیگر ایس آئی ٹی کی تفتیش کے دائرے میں: وزیر اعلیٰ ڈاکٹر سرما
کوکراجھار (آسام)، 15 ستمبر (ہ س)۔ آسام کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر ہمانتا بسوا سرما نے کانگریس کے رکن پارلیمنٹ گورو گوگوئی پر اپنا حملہ تیز کرتے ہوئے کہا کہ خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) کی تحقیقات صرف گوگوئی کی بیوی تک محدود نہیں ہے بلکہ کل 38 لوگوں کے
گورو گوگوئی کی بیوی اور 38 دیگر ایس آئی ٹی کی تفتیش کے دائرے میں: وزیر اعلیٰ ڈاکٹر سرما


کوکراجھار (آسام)، 15 ستمبر (ہ س)۔

آسام کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر ہمانتا بسوا سرما نے کانگریس کے رکن پارلیمنٹ گورو گوگوئی پر اپنا حملہ تیز کرتے ہوئے کہا کہ خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) کی تحقیقات صرف گوگوئی کی بیوی تک محدود نہیں ہے بلکہ کل 38 لوگوں کے خلاف کی جا رہی ہے۔

وزیر اعلیٰ نے کوکراجھار ضلع کے تحت گوسائیگاو¿ں میں گروفیلہ میں ایک بہت بڑی انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایس آئی ٹی پوری سنجیدگی اور شفافیت کے ساتھ کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا، عوام کو اس معاملے کی سنگینی کو سمجھنا چاہیے۔ کانگریس ایم پی گورو گوگوئی کی اہلیہ کے ساتھ ساتھ 38 لوگوں سے تفتیش جاری ہے۔ جیسے ہی ایس آئی ٹی اپنی تحقیقات مکمل کرے گی، پوری رپورٹ کو ویب سائٹ پر عام کر دیا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ سرما یہاں بی جے پی امیدوار گوسائن بسوماتاری کے حق میں مہم چلا رہے تھے، جو بوڈولینڈ ٹیریٹوریل کونسل (بی ٹی سی) کے نمبر 1 امیدوار ہیں۔ سرائبل سیٹ سے 5 امیدوار میدان میں ہیں۔ بی جے پی کے لیڈروں نے اس بڑی تعداد میں شرکت کو پارٹی کی بڑھتی ہوئی طاقت کی علامت قرار دیا۔

وزیر اعلیٰ نے بی ٹی سی علاقے میں پارٹی کی مضبوط پوزیشن پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بی جے پی پر عوام کا اعتماد مسلسل بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے بی ٹی سی کے سابق سربراہ ہاگراما مہیلاری پر بھی تنقید کی۔ مہیلاری نے حال ہی میں اسمبلی کے اسپیکر بسواجیت ڈیمری کے بارے میں کہا تھا کہ وہ امریکہ کے صدر بنیں گے، جس پر سرما نے طنز کیا، اگر قسمت نے ساتھ دیا تو ڈیمیری نائب صدر بھی بن سکتے ہیں۔

اس ریلی نے نہ صرف بی جے پی کی تنظیمی طاقت کا مظاہرہ کیا بلکہ ایس آئی ٹی کی تحقیقات پر وزیر اعلیٰ کے سخت تبصروں نے انتخابی ماحول کو مزید گرما دیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande