’بھارت کی پہلی ہاٹ لائن مینٹیننس وہیکل‘ کو وزیراعلیٰ نے دکھائی جھنڈی
شالیمارباغ کھوسلا گرڈ سے نیتا جی سبھاش پیلس سرکت تک زیر زمین الیکٹریکل نیٹ ورک کے کام کا افتتاحنئی دہلی،15ستمبر(ہ س)۔دہلی کی وزیراعلیٰ ریکھا گپتا نے راجدھانی میں عالمی معیار کا پاور انفراسٹرکچر فراہم کرنے کی طرف اہم قدم اٹھاتے ہوئے ٹاٹا پاور۔ ڈی ڈی ا
’بھارت کی پہلی ہاٹ لائن مینٹیننس وہیکل‘ کو وزیراعلیٰ نے دکھائی جھنڈی


شالیمارباغ کھوسلا گرڈ سے نیتا جی سبھاش پیلس سرکت تک زیر زمین الیکٹریکل نیٹ ورک کے کام کا افتتاحنئی دہلی،15ستمبر(ہ س)۔دہلی کی وزیراعلیٰ ریکھا گپتا نے راجدھانی میں عالمی معیار کا پاور انفراسٹرکچر فراہم کرنے کی طرف اہم قدم اٹھاتے ہوئے ٹاٹا پاور۔ ڈی ڈی ایل کے تعاون سے شمال مغربی دہلی میں شالیمار باغ کھوسلا گرڈ سے نیتا جی سبھاش پلیس سرکٹ کے درمیان زیر زمین کیبل نیٹ ورک کا افتتاح کیا۔ اس کے ساتھ ہی ایک ہاٹ لائن مینٹیننس وہیکل کو بھی جھنڈی دکھا کر روانہ کیا جس کی وجہ سے مینٹیننس ٹیموں کو بغیربجلی بند کیے ہی دیکھ بھال کا کام کرنے کی سہولت ملے گی۔ ملک میں یہ اپنی نوعیت کی نایاب پہل ہے۔ اس موقع پر دہلی کے توانائی،تعلیم،اعلیٰ تعلیم اورتربیت نیزتکنیکی تعلیم کے وزیر آشیش سود کے علاوہ سینئرافسران، ٹاٹا پاور۔ ڈی ڈی ایل کے آپریشنل اورسیکورٹی چیف راجکمار رستوگی، ٹاٹا پاور۔ڈی ڈی ایل کے نیٹ ورک خدمات اور اسٹور چیف سریندرسنگھ اورکمپنی کی قیادت بھی موجود تھی۔اس منصوبے کا بنیادی مقصد عوامی تحفظ کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ بجلی سپلائی کو بہتر بنانا تھا۔ منصوبے کے تحت 40 سال سے زیادہ پرانی اوور ہیڈ تاروں اور کھمبوں کو ہٹاکران کی جگہ پرزیر زمین کیبل نیٹ ورک بچھایا جارہا ہے۔ اب تک شمال مغربی دہلی میں شالیمار باغ کھوسلا گرڈ سے نیتا جی سبھاش پلیس سرکٹ کے درمیان 33 کے وی جڑواں (3Cx400مربع ملی میٹر) زیر زمین کیبلزکو کامیابی سے بچھایا جا چکا تھا۔ یہ سرکٹس عوامی پارکوں، کھیل کے میدانوں، جے جے کالونیوں اور رہائشی/ تجارتی علاقوں سے گزرتے ہیں اور ان کی وجہ سے حفاظتی خطرہ ہوتا ہے۔ دہلی کی وزیر اعلیٰ کے تعاون سے اس کام کومنظم طورسے کیا گیا۔راجدھانی کو عالمی معیار کا شہر بنانے کی سمت میں کیے جارہے اقدامات کی کڑی میں 33 کیبل اوور ہیڈ کنڈکٹرز کی جگہ زیر زمین کیبل بچھایا گیا اور اس طرح موجودہ انفراسٹرکچر کی جگہ ماڈل ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک قائم ہوا۔ بجلی تقسیم کے اس ماڈل دہلی کے دیگرحصوں میں ضرورت کے مطابق اپنایا جا سکتا ہے۔ اس نئے زیر زمین الیکٹریکل نیٹ ورک کے سبب اب اوور ہیڈ تاروں کے جال سے آزادی ملے گی۔ خراب موسم کی وجہ سے بار بار بجلی میںرخنہ ہونے کا مسئلہ بھی ختم ہو جائے گا اور ساتھ ہی راجدھانی دہلی جیسے بڑے شہر میں تاروں کے جال کے نہ رہنے سے اسے دوسرے عالمی معیار کے شہروں کی طرزپر پرکشش بنایا جاسکے گا۔ ٹاٹا پاور۔ ڈی ڈی ایل نے ایک اور قابل ذکر اقدام کے تحت ہاٹ لائن مینٹیننس گاڑی بھی تعینات کی ہے۔ ملک میں اپنی نوعیت کی اس نایاب پہل سے بجلی سپلائی میں رکاوٹوں کو کم کرنے اور آپریشنل سطح پر کارکردگی کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ اس جدید ترین ہاٹ لائن مینٹیننس گاڑی کو اس طرح آراستہ کیا گیا ہے کہ اسے انسولیٹرس اور کنڈکٹرس کو بدلنے،کمپرکنکشن اور کنکٹروںکی مرمت، بجلی کی تاروں کے آس پاس درختوں کی چھنٹائی جیسے خطرناک اور نازک کاموں کو محفوظ طریقے سے کیا جاسکتا ہے اور ایسا کرتے ہوئے بجلی سپلائی کوبھی روکنے کی ضرورت نہیں ہوتی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande