پروفیسر عاصم ظفر کے اے ایم یو کا رجسٹرار مقرر ہونے پر شعبہ کمپیوٹر سائنس کی جانب سے تہنیتی تقریب منعقد
علی گڑھ, 15 ستمبر (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ کمپیوٹر سائنس نے اپنے فیکلٹی ممبر پروفیسر عاصم ظفر کے یونیورسٹی کا رجسٹرار کا مقرر ہونے پرایک تہنیتی و اعزازی تقریب کی۔ تقریب کی صدارت شعبہ کے چیئرمین پروفیسر ارمان رسول فریدی نے کی، جنہوں نے شع
پروفیسر عاصم ظفر کا استقبال کرتے ہوئے


علی گڑھ, 15 ستمبر (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ کمپیوٹر سائنس نے اپنے فیکلٹی ممبر پروفیسر عاصم ظفر کے یونیورسٹی کا رجسٹرار کا مقرر ہونے پرایک تہنیتی و اعزازی تقریب کی۔ تقریب کی صدارت شعبہ کے چیئرمین پروفیسر ارمان رسول فریدی نے کی، جنہوں نے شعبے کے تمام اساتذہ اور غیر تدریسی عملے کی جانب سے پروفیسر عاصم ظفر کو دلی مبارکباد پیش کی۔ پروفیسر فریدی نے محترمہ وائس چانسلر کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے شعبہ کمپیوٹر سائنس کے ایک فرد پر اعتماد کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ تقرری نہ صرف پروفیسر ظفر کی اہلیت و قابلیت کا اعتراف ہے بلکہ یونیورسٹی میں شعبہ کی مجموعی خدمات اور وقار کی بھی عکاسی کرتی ہے۔

پروفیسر فریدی نے پروفیسر ظفر کی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس وہ تجربہ، فہم و فراست اور انتظامی مہارت موجود ہے جو رجسٹرار جیسے اہم عہدے کے لیے ضروری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شعبہ ان کی اس دستیابی پر فخر محسوس کرتا ہے اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہے۔

تقریب میں دیگر فیکلٹی ممبران بشمول پروفیسر سہیل مستجاب، پروفیسر صالحہ زبیر، محترمہ پریتی بالا، جناب شاہد مسعود، ڈاکٹر شفیق عابدین، ڈاکٹر آصف ارشاد خان، ڈاکٹر صہبا مسعود، ڈاکٹر فیصل انور، ڈاکٹر محمد ساجد اور ڈاکٹر محمد ندیم، نیز غیر تدریسی عملے نے پروفیسر ظفر کی تقرری پر خوشی ومسرت کا اظہار کیا۔

پروفیسر عاصم ظفر یونیورسٹی میں سویم پروگرام کے تحت آن لائن کورس ڈیولپمنٹ کے کوآرڈینیٹر بھی ہیں، چنانچہ ٹیم کے ارکان بھی تقریب میں موجود تھے۔ انہوں نے پروفیسر ظفر کی متحرک قیادت کی تعریف کی اور اس اعتماد کا اظہار کیا کہ بطور رجسٹرار ان کا نیا کردار یونیورسٹی میں ان کی خدمات کو مزید وسعت دے گا۔

اپنے خطاب میں پروفیسر ظفر نے وائس چانسلر کا اس بات کے لئے شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے انہیں یہ اہم ذمہ داری سونپی۔ انہوں نے شعبہ کے اراکین کا بھی اس بات کے لئے شکریہ ادا کیا کہ انھوں نے ہمیشہ ان کی حوصلہ افزائی کی اور تعاون کیا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ وہ رجسٹرار کے طور پر اپنی ذمہ داریاں ایمانداری، شفافیت، اور اے ایم یو کی اقدار کی پاسداری کریں گے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande