حیدرآباد، 15 ۔ ستمبر (ہ س)۔ تلنگانہ کے ضلع عادل آباد میں چلتی بس میں آگ لگ گئی۔یہ واقعہ ضلع کے ایچوڑہ ٹاون میں پیش آیا۔مسافرین نے اس واقعہ پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ آرٹی سی بس میں اچانک آگ لگ گئی جس پر وہ کافی پریشان ہوگئے۔انہوں نے کہا کہ بس میں آگ دیکھ کر فوری طورپرڈرائیورنے چوکسی کامظاہرہ کرتے ہوئے سڑک کے کنارے اس بس کو روک دیاجس کے بعد وہ محفوظ طورپر بس سے اترنے میں کامیاب رہے جس پر تمام مسافرین نے راحت کی سانس لی۔بعد ازاں اس آگ کو بجھایاگیا جس سے ایک بڑاواقعہ ٹل گیا۔یہ بس عادل آباد سے نظام آباد کی سمت جارہی تھی۔اس نظام آباد ڈپو کی بس میں سمجھاجاتا ہے کہ شارٹ سرکٹ کے سبب یہ آگ لگی۔اس واقعہ کی ویڈیوزسوشل میڈیا پرتیزی کے ساتھ وائرل ہوگئیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق