کانگریس کے ضلع صدر گھر پر نظربند
ہاتھرس، 11 ستمبر (ہ س)۔ وارانسی میں وزیر اعظم نریندر مودی کی آمد سے قبل پولیس انتظامیہ نے ہاتھرس کانگریس کے ضلع صدر وویک اپادھیائے کو ان کے گھر میں نظر بند کر دیا۔ پولیس نے رات سے ہی ان کے گھر کے باہر پولیس تعینات کر دی اور اسے گھر سے باہر جانے سے رو
Congress district president under house arrest


ہاتھرس، 11 ستمبر (ہ س)۔ وارانسی میں وزیر اعظم نریندر مودی کی آمد سے قبل پولیس انتظامیہ نے ہاتھرس کانگریس کے ضلع صدر وویک اپادھیائے کو ان کے گھر میں نظر بند کر دیا۔ پولیس نے رات سے ہی ان کے گھر کے باہر پولیس تعینات کر دی اور اسے گھر سے باہر جانے سے روک دیا۔

اس کارروائی پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے وویک اپادھیائے نے کہا کہ یہ کارروائی یوگی حکومت کی تاناشاہی کا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی آواز کو دبانے کی کوشش جمہوری اقدار کے خلاف ہے۔

اپادھیائے نے مزید کہا کہ کارکنوں اور عوام کی آواز کو روکنے کی کوشش حکومت کی کمزوری کو ظاہر کرتی ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ کانگریس جمہوریت اور عوام کے حقوق کے لیے لڑتی رہے گی۔ کانگریس نہ تو ڈرتی ہے اور نہ ہی طاقت کے دباو¿ میں جھکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی جمہوریت کے تحفظ کے لیے ہر چیلنج سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande