نئی دہلی یکم ستمبر (ہ س)۔
انڈین سول اکاؤنٹس سروس (آئی سی اے ایس) کے 1991 بیچ کے افسر ٹی سی اے کلیانی نے پیر کو کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس (سی جی اے) کا عہدہ سنبھال لیا۔ وہ اس عہدے پر فائز ہونے والی 29ویں افسر ہیں۔ انہوں نے دفاع، ٹیلی کمیونیکیشن، فرٹیلائزر، فنانس، سماجی انصاف اور بااختیار ، اطلاعات و نشریات، اور وزارت داخلہ سمیت اہم وزارتوں میں کام کیا ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق، کلیانی نے ٹیکنالوجی کو اپنا کر عوامی خدمات کی فراہمی میں شفافیت اور کارکردگی کو مسلسل فروغ دیا ہے۔
چیف کنٹرولر آف اکاؤنٹس (سی جی اے) کا عہدہ سنبھالنے سے پہلے، کلیانی وزارت داخلہ میں پرنسپل چیف کنٹرولر آف اکاؤنٹس ( سی سی اے) کے طور پر کام کر رہی تھیں، جہاں وہ حکومت ہند کی سب سے بڑی وزارتوں میں سے ایک کے بجٹ اور اکاؤنٹس کی نگرانی کرتی تھیں۔
کلیانی دہلی یونیورسٹی کی گولڈ میڈلسٹ ہیں۔ انہوں نے لیڈی شری رام کالج سے پولیٹیکل سائنس میں بی اے کی ڈگری حاصل کی ہے۔ انہوں نے جواہر لال نہرو یونیورسٹی سے بین الاقوامی سیاست میں ایم اے اور ویسٹرن یورپی اسٹڈیز میں ایم فل بھی کی ہے۔ کلیانی کو 34 سال سے زیادہ کی ممتاز خدمات کے ساتھ عوامی مالیاتی انتظام، اکاؤنٹنگ، گورننس اور انتظامیہ میں وسیع مہارت حاصل ہے۔ وہ حکومت ہند کی رکن کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکی ہیں۔انہوں نے کھاد کی خریداری میں مدد کے لیے کسانوں کو ڈائریکٹ بینیفٹ ٹرانسفر (ڈی بی ٹی) اسکیم شروع کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ