پلامو، 4 ستمبر (ہ س)۔ پلامو ضلع کے مناتو تھانہ علاقے کے کیدل جنگل میں بدھ کی رات پولیس اور 10لاکھ روپے کے انعامی کالعدم عسکریت پسند تنظیم ترتیہ پرستت سمیلن کمیٹی (ٹی ایس پی سی) کے کمانڈر ششی کانت کے دستے کے درمیان شدید تصادم ہوا۔ اس میں ضلع پولیس فورس کے دو جوان سنتن مہتا اور سنیل رام شہید ہوگئے، جب کہ ایک جوان روہت کمار زخمی ہوگیا۔
زخمی فوجی کو جمعرات کی صبح 2 بجے ایم آر ایم سی ایچ لایا گیا، جہاں اس کا علاج چل رہا ہے۔ پلامو پولیس کیپٹن رشما رمیشن مسلسل صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ وہ صبح 2 بجے اسپتال پہنچیں اور زخمی فوجی کے علاج کی تمام تفصیلات لی۔ پولیس انکاو¿نٹر کے مقام پر تلاشی مہم چلا رہی ہے۔
ایس پی کے مطابق بدھ کی شام کو اطلاع ملی تھی کہ ٹی ایس پی سی کے ششی کانت کا دستہ مناتو تھانہ کے کیدل گاو¿ں میں موجود ہے اور وہ کوئی جرم کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ اس اطلاع کی بنیاد پر اے ایس پی مہم راکیش کمار اور حسین آباد کے سب ڈویژنل پولیس آفیسر ایس محمد یعقوب کی قیادت میں آپریشن شروع کیا گیا۔
پولیس سرچ آپریشن کرتے ہوئے آگے بڑھ رہی تھی۔ اس دوران رات ساڑھے 12 بجے عسکریت پسندوں نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس نے بھی جوابی کارروائی کی۔ اس مقابلے میں دو پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوا۔ کچھ نکسلیوں کے زخمی اور مارے جانے کی اطلاع ہے لیکن ابھی تک ان کی لاشیں نہیں ملی ہیں۔ علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد