نئی دہلی، یکم ستمبر (ہ س)۔ اب منڈیری، سنتھالی، پوئی، گونڈی اور بھیلی قبائلی زبانوں کا ہندی اور انگریزی میں ترجمہ کیا جا سکتا ہے۔ پیر کے روز، قبائلی امور کی وزارت کی پہل پر آدی وانی ایپ کو لانچ کیا گیا۔ یہ قبائلی زبانوں کا ترجمہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ امبیڈکر انٹرنیشنل سنٹر میں منعقدہ پروگرام میں قبائلی امور کے وزیر مملکت درگا داس یوکی بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ اس ایپ کے ذریعے قبائلی زبانیں ڈیجیٹل اور گلوبل ہو جائیں گی۔ یہ قبائلی زبانوں کی ڈیجیٹلائزیشن کی طرف ایک بڑا قدم ہے۔ مستقبل میں بھی اس کے ذریعے عوام کو فلاح عامہ کی سرکاری اسکیموں کے بارے میں معلومات فراہم کی جائیں گی۔
آئی آئی ٹی دہلی، آئی آئی ٹی حیدرآباد، آئی آئی ٹی رائے پور اور بی آئی ٹی ایس پیلانی جیسے تکنیکی اداروں نے اسے بنانے میں مدد کی۔ رانچی، رائے پور، اڈیشہ اور مدھیہ پردیش کے قبائلی تحقیقی اداروں نے زبان اور لغت فراہم کی ہے۔
اس ایپ کے ذریعے، آپ کو صرف ٹیکسٹ، آواز یا دستاویز کو ٹائپ کرنا یا اپ لوڈ کرنا ہے۔ یہ فوری طور پر اس کا ترجمہ کرتا ہے۔ اس کے ذریعے قبائلی زبان کا ہندی اور انگریزی میں ترجمہ کیا جا سکتا ہے۔ فی الحال ایپ کے ذریعے پانچ قبائلی زبانیں شامل کی گئی ہیں۔ ان میں جھارکھنڈ کی منڈیری، اڈیشہ کی سنتھالی اور پوئی، چھتیس گڑھ کی گونڈی اور مدھیہ پردیش کی بھیلی زبان شامل ہیں۔ مستقبل میں اس میں مزید زبانیں شامل کی جا سکتی ہیں۔ یہ ایپ نہ صرف ترجمہ کرتی ہے بلکہ لغت کے طور پر بھی کام کرتی ہے۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی