ممبئی ،
4 ستمبر(ہ س)۔ ٹی وی اور فلموں میں اپنی اداکاری کے ذریعے
شہرت حاصل کرنے والے آشیش کپور کو دہلی پولیس نے پونے میں ان کے گھر سے گرفتار کر
لیا ہے۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے ایک خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔ پولیس کے
مطابق کپور نے متاثرہ خاتون سے انسٹاگرام پر رابطہ قائم کیا تھا اور دونوں کی جان
پہچان بڑھتے بڑھتے دوستی میں تبدیل ہوگئی۔ جسکے بعد کپور نے اسے اپنے گھر منعقدہ
پارٹی میں آنے کی دعوت دی جہاں ان کا ایک دوست اور اس کی بیوی بھی شریک تھے۔
متاثرہ خاتون نے پولیس میں درج شکایت میں بیان دیا ہے کہ اسی دوران کپور نے باتھ
روم میں اسے زبردستی اپنی ہوس کا شکار بنایا۔ خاتون کا مزید کہنا ہے کہ واقعہ کے
بعد کپور کے دوست کی اہلیہ نے اس پر حملہ کیا، تاہم بعد میں اسی خاتون نے پولیس کو
معاملے کی خبر دی۔ دہلی پولیس نے کیس درج کرنے کے بعد پونے پہنچ کر آشیش کپور کو
گرفتار کر لیا۔
آشیش کپور سات پھیرے اور دیکھا ایک
خواب جیسے مقبول ٹی وی سیریلز کے ساتھ ساتھ انکار،
قربان اور ٹیبل نمبر 21 جیسی فلموں میں بھی نمایاں کردار
ادا کر چکے ہیں۔
ہندوستھان
سماچار
--------------------
ہندوستان سماچار / جاوید این اے