ریاستی سطح کا شیروں کا عالمی دن 10 اگست کو گجرات کے ٹمبڈی میں منایا جائے گا، مرکزی وزیر بھوپیندر یادو کریں گے شرکت
گاندھی نگر، 09 اگست (ہ س)۔ ریاستی سطح کا ''شیروں کا عالمی دن'' 10 اگست کو گجرات کے دیو بھومی دوارکا کی بھنواڈ تحصیل کے ٹمبڈی، کپورڈی-گھملی روڈ علاقے میں منایا جائے گا۔ سال 2020 کے مقابلے ریاست میں شیروں کی کل آبادی میں 32 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اس
ریاستی سطح کا 'شیروں کا عالمی دن' 10 اگست کو گجرات کے ٹمبڈی میں منایا جائے گا، مرکزی وزیر بھوپیندر یادو کریں گے شرکت


گاندھی نگر، 09 اگست (ہ س)۔

ریاستی سطح کا 'شیروں کا عالمی دن' 10 اگست کو گجرات کے دیو بھومی دوارکا کی بھنواڈ تحصیل کے ٹمبڈی، کپورڈی-گھملی روڈ علاقے میں منایا جائے گا۔ سال 2020 کے مقابلے ریاست میں شیروں کی کل آبادی میں 32 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اس پروگرام میں مرکزی وزیر جنگلات اور ماحولیات بھوپیندر یادو شرکت کریں گے۔

وزیر اعلی بھوپیندر پٹیل کی صدارت میں اور مرکزی وزیر جنگلات اور ماحولیات بھوپیندر یادو اور گجرات کے جنگلات اور ماحولیات کے وزیر ملو بھائی بیرا کی خصوصی موجودگی میں ریاستی سطح کا 'شیروں کا عالمی دن' اتوار 10 اگست 2025 کو صبح 10 بجے شایان شان طریقے سے منایا جائے گا۔ اس موقع پر ریاست کے آبی وسائل کے وزیر کنور جی باولیا اور ریاستی وزیر جنگلات و ماحولیات مکیش پٹیل بطور مہمان خصوصی موجود ہوں گے۔ ریاستی محکمہ جنگلات نے ہفتہ کو اس سلسلے میں بتایا کہ 'شیروں کاعالمی دن' ہر سال 10 اگست کو گجرات سمیت پوری دنیا میں منایا جاتا ہے جس کا مقصد شہریوں میں جنگل کے بادشاہ شیر کے بارے میں زیادہ سے زیادہ بیداری لانا اور شیروں کی مناسب پروموشن اور تحفظ کے لیے کیا جاتا ہے۔ ایشیائی شیر، جو پورے ملک میں صرف گجرات میں رہتے ہیں، ریاست کے زیور اور فخر کی مانند ہیں۔ ایشیائی شیر ملک میں سوراشٹرا کے تقریباً 11 اضلاع میں قدرتی ماحول میں آزاد گھومتے ہوئے پائے جاتے ہیں۔

محکمہ جنگلات کی پہل سے سوراشٹرا کے 11 اضلاع جوناگڑھ، گر سومناتھ، بھاو نگر، راجکوٹ، موربی، سریندر نگر، دیو بھومی دوارکا، جام نگر، امریلی، پوربندر اور بوٹاڈ میں 'شیروں کاعالمی دن' منایا جائے گا۔

غور طلب ہے کہ 'ورلڈ لائن ڈے' منانے کا آغاز 2013 سے ہوا تھا۔گجرات میں منائے جانے والے 'ورلڈ لائن ڈے' فیسٹیول کو سال 2016 میں ورلڈ ریکارڈ انڈیا میں، سال 2017 میں انڈیا بک آف ریکارڈز اور ایشیا بک آف ریکارڈز ،سال2019میں ورلڈ بک آف انڈیا اور سال 2022میں ورلڈ بک آف انڈیا میں جگہ ملا ہے۔ محکمہ کے مطابق برڈو(برڈا) کے طورپر جانا جانے والا برڈا جنگلی حیات گجرات کے پوربندر اور دیو بھومی دوارکا اضلاع میں واقع حیاتیاتی تنوع کے سب سے اہم علاقوں میں سے ایک ہے۔ سال 1979 میں ایک پناہ گاہ کے طور پر قرار دیا گیا برڈا ماضی میں پوربندر اور جام نگر خاندانوں کا شکار کا علاقہ تھا۔ آج یہ ایشیائی شیروں کے تحفظ کے لیے ایک جامع نقطہ نظر کے ساتھ ایک اہم مسکن بن گیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande