شملہ پولیس نے 24 گھنٹے کے اندر ایک مشہور بورڈنگ اسکول کے تین لاپتہ طلباء کو بازیاب کرایا، ایک ملزم گرفتار
شملہ، 10 اگست (ہ س)۔ پولیس نے راجدھانی شملہ کے باوقار بشپ کاٹن اسکول کے تین نابالغ طالب علموں کے لاپتہ ہونے کا معمہ 24 گھنٹوں کے اندر حل کرلیا۔ شملہ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تینوں بچوں کو شملہ ضلع کے کوٹکھائی علاقے میں ایک گھر سے بحفاظت باز
شملہ پولیس نے 24 گھنٹے کے اندر ایک مشہور بورڈنگ اسکول کے تین لاپتہ طلباء کو بازیاب کرایا، ایک ملزم گرفتار


شملہ، 10 اگست (ہ س)۔

پولیس نے راجدھانی شملہ کے باوقار بشپ کاٹن اسکول کے تین نابالغ طالب علموں کے لاپتہ ہونے کا معمہ 24 گھنٹوں کے اندر حل کرلیا۔ شملہ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تینوں بچوں کو شملہ ضلع کے کوٹکھائی علاقے میں ایک گھر سے بحفاظت بازیاب کرالیا۔ پہلی نظر میں یہ معاملہ اغوا کے طور پر سامنے آیا ہے۔ اس سلسلے میں پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر کے اغوا میں استعمال ہونے والی کار بھی قبضے میں لے لی ہے۔

لاپتہ طالب علموں کی شناخت 11 سالہ انگد، ہتیندر اور ودنش کے طور پر کی گئی ہے، جو چھٹی جماعت میں پڑھتے ہیں۔ وہ ہماچل، پنجاب اور ہریانہ کے رہنے والے ہیں۔ ہفتہ کی دوپہر 12:09 بجے تینوں طلبائ آو¿ٹ پاس لے کر اسکول سے باہر آئے۔ انہیں شام 5 بجے تک واپس آنا تھا لیکن وقت گزرنے کے باوجود وہ ہاسٹل نہیں پہنچے۔ اسکول انتظامیہ نے فوری طور پر نیو شملہ پولیس اسٹیشن کو اطلاع دی اور مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پولیس کے لیے تینوں کو تلاش کرنا آسان نہیں تھا، کیونکہ ان کے پاس موبائل فون نہیں تھا، جس کی وجہ سے لوکیشن ٹریس کرنا ممکن نہیں تھا۔ تفتیش کے دوران پولیس نے بی سی ایس اسکول کیمپس کے آس پاس ایک مشکوک کار دیکھی۔ گاڑی کی لوکیشن کا پتہ لگانے پر پتہ چلا کہ یہ ضلع شملہ کے بالائی علاقے کوٹکھائی تک پہنچ گئی ہے۔

اطلاع کی بنیاد پر پولیس ٹیم نے آج کوٹکھائی میں ایک گھر پر چھاپہ مارا جہاں سے تینوں بچوں کو بحفاظت برآمد کرلیا گیا۔ موقع سے ایک ملزم کو گرفتار کر کے مشکوک کار کو تحویل میں لے لیا گیا۔ ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ بچوں کو لاپتہ ہونے سے قبل اس کار میں لے جایا گیا تھا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande