پی ایل ایف آئی کا آج جھارکھنڈ بند ، پولیس نے چوکسی بڑھائی
رانچی، 11 اگست (ہ س)۔ ممنوعہ عسکریت پسند تنظیم پیپلز لبریشن فرنٹ آف انڈیا (پی ایل ایف آئی) کی طرف سے جھارکھنڈ بند آج شروع ہو گیا ہے۔ یہ آج کی رات 12 بجے تک نافذ رہے گا۔ پولس ہیڈ کوارٹر نے تمام نکسل متاثرہ اضلاع کے ایس پیز کو بند کے سلسلے میں چوکس رہ
پی ایل ایف آئی کا آج جھارکھنڈ بند ، پولیس نے چوکسی بڑھائی


رانچی، 11 اگست (ہ س)۔ ممنوعہ عسکریت پسند تنظیم پیپلز لبریشن فرنٹ آف انڈیا (پی ایل ایف آئی) کی طرف سے جھارکھنڈ بند آج شروع ہو گیا ہے۔ یہ آج کی رات 12 بجے تک نافذ رہے گا۔ پولس ہیڈ کوارٹر نے تمام نکسل متاثرہ اضلاع کے ایس پیز کو بند کے سلسلے میں چوکس رہنے کی ہدایت دی ہے۔

پی ایل ایف آئی کی مرکزی کمیٹی کے رکن امرت ہورو نے ایک پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 6 اگست کو گملا پولیس نے کمانڈر مارٹن کرکیٹا کو فرضی انکاونٹر میں ہلاک کر دیا۔ اس واقعہ کی مخالفت میں یہ بند بلایا گیا ہے۔ یہ بھی لکھا ہے کہ جو بھی اس بند کی خلاف ورزی کرے گا، پی ایل ایف آئی اس کے خلاف کارروائی کرے گی۔ مارٹن کرکیٹا پر 15 لاکھ روپے کا انعام تھا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande