نوح میں مکان گرنے سے دو بچے جاں بحق اور تین شدید زخمی
پورا خاندان ایک ہی کمرے میں سو رہا تھا نوح، 11 اگست (ہ س)۔ نوح ضلع کے ریٹھ گاو¿ں میں اتوار کی رات دیر گئے ایک مکان گر گیا۔ اس حادثے میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد ملبے تلے دب گئے۔ ملبے تلے دبنے سے 12 سالہ عمر اور 7 سالہ نائرہ موقع پر ہی جاں
نوح میں مکان گرنے سے دو بچے جاں بحق اور تین شدید زخمی


پورا خاندان ایک ہی کمرے میں سو رہا تھا

نوح، 11 اگست (ہ س)۔

نوح ضلع کے ریٹھ گاو¿ں میں اتوار کی رات دیر گئے ایک مکان گر گیا۔ اس حادثے میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد ملبے تلے دب گئے۔ ملبے تلے دبنے سے 12 سالہ عمر اور 7 سالہ نائرہ موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 3 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو نہلاد میڈیکل میں داخل کرایا گیا۔ ایک بچے کی نازک حالت کے پیش نظر اسے دہلی کے صفدر جنگ اسپتال ریفر کر دیا گیا ہے۔ پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق نوح ضلع کے ریٹھ گاو¿ں کا رہنے والا سلیم اپنے خاندان کے ساتھ کھیتوں میں بنے اپنے گھر میں سو رہا تھا۔ اتوار اور پیر کی درمیانی شب گھر کی ایک دیوار اچانک گر گئی۔ سلیم کے والد حاجی اقبال کا کہنا ہے کہ گزشتہ دو روز سے بارش ہو رہی تھی جس کی وجہ سے گھر کمزور ہو گیا تھا۔

حاجی اقبال کے مطابق گھر کے پیچھے خالی کھیت ہیں جو بارش کے پانی سے بھرے ہوئے ہیں۔ دیوار گرنے سے دو کمروں کی چھت ٹوٹ گئی۔ سلیم کا پورا خاندان ایک کمرے میں ملبے تلے دب گیا۔ رات گئے اس اچانک حادثے نے گاو¿ں میں ہلچل مچا دی اور گاو¿ں والوں نے ملبے تلے دبے لوگوں کو نکالنے کا کام شروع کر دیا اور پولیس کو بھی اس کی اطلاع دی گئی۔

گاو¿ں والوں نے کافی مشقت کے بعد ملبے تلے دبے پانچ افراد کو نکالا لیکن تب تک 7 سالہ نائرہ اور 12 سالہ عمر موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ سلیم اور سلیم کی بیوی اور 5 سالہ لڑکا شدید زخمی ہو گئے۔ 5 سالہ لڑکے کی سنگین حالت کو دیکھتے ہوئے ڈاکٹروں نے اسے دہلی کے صفدر جنگ اسپتال ریفر کر دیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande