دہلی ۔ میرٹھ ایکسپریس وے پر تیز رفتار ٹرک نے پولیس کی گاڑی کو ٹکر ماری، کانسٹیبل کی موت
غازی آباد، 11 اگست (ہ س)۔ اتوار کی رات دیر گئے، دہلی-میرٹھ ایکسپریس وے پر بھوجپور پولیس اسٹیشن کے علاقے میں، ایک تیز رفتار ٹرک نے گشت کرنے والی پولیس کی گاڑی 112 (پی آر وی) کو ٹکر مار دی۔ وہاں تعینات ایک کانسٹیبل کی دردناک موت ہو گئی۔ تصادم اتنا زورد
دہلی ۔ میرٹھ ایکسپریس وے پر تیز رفتار ٹرک نے پولیس کی گاڑی کو ٹکر ماری، کانسٹیبل کی موت


غازی آباد، 11 اگست (ہ س)۔ اتوار کی رات دیر گئے، دہلی-میرٹھ ایکسپریس وے پر بھوجپور پولیس اسٹیشن کے علاقے میں، ایک تیز رفتار ٹرک نے گشت کرنے والی پولیس کی گاڑی 112 (پی آر وی) کو ٹکر مار دی۔ وہاں تعینات ایک کانسٹیبل کی دردناک موت ہو گئی۔ تصادم اتنا زوردار تھا کہ پولیس کی گاڑی 112 کے شیشے ٹوٹ گئے اور کانسٹیبل کی ایک ٹانگ کٹ گئی۔

ہلاک ہونے والے کانسٹیبل کا نام انوج کمار تھا۔ اس کی عمر تقریباً 25 سال تھی۔ وہ پولیس کی گاڑی نمبر 112 پر تعینات تھا۔ گاڑی اتوار کی رات گشت کر رہی تھی۔ تب راجستھان نمبر والے ایک تیز رفتار ٹرک نے اسے ٹکر مار دی۔ جس کی وجہ سے گاڑی کو بری طرح نقصان پہنچا اور کانسٹیبل کی ایک ٹانگ کٹ گئی جبکہ دوسری ٹانگ مکمل طور پر کچل گئی۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور کانسٹیبل کو اسپتال لے گئی جہاں سے اسے میرٹھ کے سبھارتی اسپتال بھیجا گیا لیکن زیادہ خون بہہ جانے کی وجہ سے کانسٹیبل کی موت ہوگئی۔ اس واقعہ کے بعد محکمہ پولیس میں سوگ کی فضا ہے اور کانسٹیبل کے اہل خانہ کو اطلاع دے دی گئی ہے۔ ڈی سی پی ( دیہات ) ایس این تیواری نے بتایا کہ متوفی کانسٹیبل کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ پولس معاملے کی گہرائی سے تفتیش کر رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande