جموں, 11 اگست (ہ س)۔ سانبہ پولیس نے منشیات فروشوں اور اسمگلروں کے خلاف اپنی مسلسل کارروائی کے تحت تحصیل بڑی برہمنہ کے علاقے سرور اڈہ میں ایک بدنام زمانہ منشیات فروش کی جائیداد ضبط کر لی۔
پولیس کے مطابق ضبط کی گئی جائیداد میں ایک ایک منزلہ رہائشی مکان اور ایک مویشیوں کا شیڈ شامل ہے، جس کی کل مالیت تقریباً 44 لاکھ 50 ہزار روپے ہے۔ یہ جائیداد شام دین ولد مورید علی سکنہ سرور اڈہ، تحصیل بڑی برہمنہ، ضلع سانبہ کی ملکیت بتائی گئی ہے۔
یہ کارروائی منشیات مخالف قانون (این ڈی پی ایس ایکٹ 1985) کی دفعات 68-ای اور 68-ایف کے تحت عمل میں لائی گئی، جو تھانہ بڑی برہمنہ کے کیس ایف آئی آر نمبر 139/2023 بجرم دفعات 8/21/22/29 اور ایف آئی آر نمبر 66/2024 بجرم دفعات 8/21/22/25/29 سے منسلک ہے۔
تحقیقات اور انکوائری کے دوران پولیس نے مذکورہ مکان اور مویشی شیڈ کو غیر قانونی طریقے سے حاصل شدہ جائیداد قرار دیا، جو بظاہر منشیات کی غیر قانونی اسمگلنگ اور فروخت سے کمائی گئی رقم سے خریدی گئی تھی۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر