سارنڈہ میں ماؤنواز لیڈروں کے خلاف سیکورٹی فورسز کا مشترکہ آپریشن، آئی ای ڈی برآمد
مغربی سنگھ بھوم، 10 اگست (ہ س)۔ مغربی سنگھ بھوم کے سارنڈا اور کولہن علاقے میں سی پی آئی (ماو¿ نواز) کے سرکردہ لیڈروں اور ان کے دستوں کے خلاف سیکورٹی فورسز کا خصوصی مشترکہ آپریشن جاری ہے۔ انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر ایک حالیہ سرچ آپریشن کے دو
سارنڈہ میں ماؤنواز لیڈروں کے خلاف سیکورٹی فورسز کا مشترکہ آپریشن، آئی ای ڈی برآمد


مغربی سنگھ بھوم، 10 اگست (ہ س)۔

مغربی سنگھ بھوم کے سارنڈا اور کولہن علاقے میں سی پی آئی (ماو¿ نواز) کے سرکردہ لیڈروں اور ان کے دستوں کے خلاف سیکورٹی فورسز کا خصوصی مشترکہ آپریشن جاری ہے۔ انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر ایک حالیہ سرچ آپریشن کے دوران جرائی کیلا تھانے کے علاقے کے پہاڑی اور جنگلاتی علاقے سے پانچ کلو وزنی دیسی ساختہ بم برآمد کیا گیا جسے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے موقع پر ہی تباہ کر دیا۔ یہ آئی ای ڈی سیکورٹی فورسز کو نشانہ بنانے کے لیے نصب کیا گیا تھا تاہم بروقت اسے ناکارہ بنا کر ایک بڑا واقعہ ٹل گیا۔

معلومات کے مطابق ماو¿نواز تنظیم کے سرکردہ لیڈران مسیر بسرا، انمول، موچو، آنل، عاصم منڈل، اجے مہتو، ساگین انگاریا، اشون، پنٹو لوہارا، چندن لوہارا، امیت ہنسدا عرف اپتان، جیکانت، راپا منڈا اور کئی بدنام جنگجو ان دنوں اپنے ذیلی دستوں کے ساتھ سرگرم ہیں اور منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ اس کے پیش نظر جھارکھنڈ پولیس، کوبرا، سی آر پی ایف اور جھارکھنڈ جیگوار کی ٹیمیں 7 اگست 2025 سے سرحدی علاقوں میں تلاشی مہم چلا رہی ہیں۔

پولیس سپرنٹنڈنٹ راکیش رنجن کو اطلاع ملی تھی کہ نکسلیوں نے جھرائی کیلا تھانہ علاقہ کے جنگلات اور پہاڑوں میں گولہ بارود چھپا رکھا ہے، جسے سیکورٹی فورسز پر حملوں میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔ 10 اگست کو تلاشی کے دوران سارنڈہ جنگل کے پہاڑی علاقے سے آئی ای ڈی برآمد ہوئی تھی جسے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بحفاظت تباہ کر دیا تھا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande