جموں, 9 اگست (ہ س)۔
تازہ ترین یو پی ایس سی کیڈر الاٹمنٹ میں جموں و کشمیر کی ارم چودھری کو انڈین فارن سروس (آئی ایف ایس) کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ محمد حارث میر کو انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس (آئی اے ایس) جبکہ غلام حیدر اور جے کے اے ایس افسر وِشال کو انڈین پولیس سروس (آئی پی ایس) میں تعینات کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ مرکز کے زیر انتظام خطے سے تعلق رکھنے والے مزید دس امیدواروں کو مختلف گروپ اے کی مرکزی خدمات میں تقرریاں ملی ہیں۔ یہ الاٹمنٹس امیدواروں کے رینک، ترجیحات اور سروس کی ضروریات کی بنیاد پر کی گئی ہیں۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر